محمود غزنوی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| یمین الدولہ ابو القاسم محمود بن سبکتگین | |
|---|---|
| سلطان سلطنت غزنویہ | |
| Sultan-Mahmud-Ghaznawi.jpg | |
| "سلطان محمود غزنوی" | |
| عہد حکومت | 997–1030 |
| مدفن | غزنی |
| پیشرو | اسماعیل غزنوی |
| شاہی گھرانہ | سلطنت غزنوی |
| والد | سبکتگین |
| مذہب | سنی |
یمین الدولہ محمود (مکمل نام: یمین الدولہ ابو القاسم محمود ابن سبکتگین) المعروف محمود غزنوی (پیدائش 2 اکتوبر 971ء ، انتقال 30 اپریل 1030ء ) 997ء سے اپنے انتقال تک سلطنت غزنویہ کا حکمران تھا۔ اس نے غزنی شہر کو دنیا کے دولت مند ترین شہروں میں تبدیل کردیا اور اس کی وسیع سلطنت میں موجودہ مکمل افغانستان، ایران اور پاکستان کے کئی حصے اور شمال مغربی بھارت شامل تھا۔ وہ تاریخ اسلامیہ کا پہلا حکمران تھا جس نے سلطان کا لقب اختیار کیا۔