خاندانہائے زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
خاندانہائے زبان

خاندانہائے زبان (Language Families) سے مراد زبانوں کی ایک ایسی درجہ بندی ہے جس میں ایک گروہ میں شامل زبانیں عموماً ایک مشترک زبان سے نمودار ہوئی ہوں۔ مگر بے انتہا تحقیق کے باوجود زبانوں کی درجہ بندی میں اختلافات ہیں اس لیے کسی درجہ بندی کو حتمی نہیں سمجھا جاسکتا۔

زبانوں کی خاندان بندی[ترمیم]

ان درجہ بندیوں کے لیے مختلف زبانوں کی مشترک خصوصیات کی بناء پر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ کسی زبان کی پیدائش و ترقی کس قدیم زبان سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اکثر زبانیں ایسی زبانوں کے اختلاط سے وجود میں آتی ہیں جو خود ایک خاندان یا گروہ سے تعلق نہیں رکھتیں۔ یہی وجہ ہے کہ زبانوں کی درجہ بندی بے انتہا مشکل ہے۔ یہاں جو خاندانہائے زبان پیش کیے جا رہے ہیں ان کی بنیاد ایتھنولوگ (Ethnologue) خاندان بندی پر رکھی گئی ہے۔[1] ایتھنولوگ خاندان بندی میں قدیم امریکی زبانوں کو علیحدہ علیحدہ خاندانوں میں رکھا گیا ہے مگر اس مضمون میں قدیم امریکی زبانوں (Amerind) کو ایک ہی خاندان میں دکھایا جائے گا مگر قدیم امریکی زبانوں کی یہ خاندان بندی اس بنیاد پر نہیں ہے کہ وہ ایک مشترک قدیم زبان سے نکلے ہیں بلکہ یہ صرف آسانی کے لیے کیا گیا ہے۔ قدیم امریکی زبانوں میں جو مختلف خاندانہائے زبان شامل ہیں انہیں تفصیل سے اس کے متعلقہ مضمون میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فہرست خاندانہائے زبان[ترمیم]

کل 7313 زبانوں کی خاندان بندی درج ذیل ہے۔ یہ تعداد ان زبانوں کی ہے جو ایتھنولوگ خاندان بندی میں شامل ہیں اور اس کے علاوہ کچھ ناپید زبانیں بھی شامل ہیں۔ اردو حروف کے لحاظ سے ترتیب دینے کے لیے نمبر شمار کے حساب سے ترتیب دیں۔ اگر بولے جانے والے افراد کے حساب سے ترتیب دیں تو آخر میں دس زبانیں ہوں گی جن کو آج دنیا کی ننانوے فی صد آبادی بولتی ہے۔

خاندانہائے زبان
شمار خاندانِ زبان انگریزی نام زبانوں کی تعداد (ایتھنولوگ) بولنے والوں کی تعداد کے حساب سے درجہ بندی
1 جنوبی ایشیائی زبانیں Austro-Asiatic languages 169 9
2 جنوبی جزائری زبانیں Austronesian languages 1268 5
3 آسٹریلوی زبانیں Australian languages 263 -
4 اسکیمو۔الیوت زبانیں Eskimo-Aleut languages 11 -
5 اشاراتی زبانیں Sign language 3 -
6 افرو۔ایشیائی زبانیں Afro-Asiatic languages 375 4
7 الطائی زبانیں Altaic languages 66 7
8 انڈیمانی زبانیں Andamanese 13 -
9 اورالی زبانیں Uralic languages 39 10
10 باسک زبانیں Basque languages 3 -
11 پاپوائی زبانیں Papuan languages 840 -
12 پٹکیرن زبانیں Cant languages 1 -
13 جاپانی زبانیں Japanese languages 12 -
14 جدا زبانیں Isolate languages 40 -
15 جوکاغیری زبانیں Yukaghir Languages 2 -
16 چکوچی۔کمچاتکی زبانیں Chukotko-Kamchatkan languages 5 -
17 چینی۔تبتی زبانیں Sino-Tibetan Languages 403 2
18 خواسان زبانیں Khoisan languages 27 -
19 خود ساختہ زبانیں Artificial language 3 -
20 ڈراویدی زبانیں Dravidian languages 73 6
21 رطانہ زبانیں Pidgin languages 18 -
22 شمالی کاکیشیائی زبانیں North Caucasian languages 34 -
23 طرشی اشاراتی زبانیں Deaf sign language 121 -
24 غیر درجہ بند زبانیں Unclassified languages 78 -
25 قدیم امریکی زبانیں Amerind languages 993 -
26 کادائی زبانیں Tai-Kadai languages 76 8
27 کارتویلی زبانیں Kartvelian languages 5 -
28 کریول زبانیں Creole languages 86 -
29 مخلوط زبانیں Mixed languages 21 -
30 مونگمیائی زبانیں Hmong-Mien Languages 35 -
31 نائجر۔کانگو زبانیں Niger-Congo languages 1514 3
32 نادینی زبانیں Na-Dene languages 47 -
33 نیل۔صحرائی زبانیں Nilo-Saharan languages 204 -
34 ہند۔یورپی زبانیں Indo-European languages 463 1
35 یانیسائی زبانیں Yeniseian Languages 2 -

†قدیم امریکی زبانوں کو یہاں جوزف گرینبرگ کی تحقیق کے نتیجے میں پیش کیا گیا ہے جو بہت تنقید کا نشانہ بنی ہے۔ اصل میں حقیقی امریکی لوگوں کی زبانوں کو ہزاروں زبانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جوزف گرینبرگ نے ان قدیم زبانوں میں سے اسکیمو۔الیوت زبانوں اور نادینی زبانوں کے علاوہ باقی تمام کو قدیم امریکی زبانوں (Amerind) کہا ہے۔ جس سے دوسرے محققین متفق نہیں۔ اس لیے یہاں اگرچہ ہم قدیم امریکی زبانوں کو یہاں برقرار رکھتے ہیں مگر یاد رہے کہ یہ ایک خاندان نہیں بلکہ بے شمار خاندانوں کی ایک درجہ بندی ہے جس کی تفصیل آپ قدیم امریکی زبانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں[ترمیم]


بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ایتھنولوگ: دنیا کی زبانیں از گورڈن ریمونڈ، ٹیکساس ایس۔آئی۔ایل انٹرنیشنل، 2005ء