افرو۔ایشیائی زبانیں
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
افرو۔ایشیائی زبانیں (Afro-Asiatic languages) زبانوں کی خاندانی درجہ بندی میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے۔ اس میں 375 سے زیادہ زبانیں شامل ہیں اور ان زبانوں کو 35 کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں جن میں سے صرف عربی زبان کو 21 کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔ ان زبانوں کے زیادہ بولنے والے شمالی افریقہ، عرب، شمال مغربی ایشیاء اور قرنِ افریقہ کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ پہلے اس درجہ بندی کا نام ہمیتو۔سامی زبانیں تھا جسے بدل کر افرو۔ایشیائی زبانیں رکھ دیا گیا ہے۔ بعض لوگ اسے افروشیائی زبانیں بھی کہتے ہیں۔ اس کی سب سے اہم زبان عربی ہے جو اس کے ایک ذیلی خاندان سامی زبانوں میں شامل ہے۔
فہرست |
ذیلی خاندان [ترمیم]
اس کے ذیلی خاندان درج ذیل ہیں۔
- بربر زبانیں
- چاڈیہ زبانیں
- کوشیائی زبانیں
- مصری زبانیں
- اموتائی زبانیں
- سامی زبانیں
- افرو۔ایشیائی غیر درجہ بند زبانیں