قرون وسطی کا ہندوستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کام جاری

قرونِ وسطیٰ کا ہندوستان سے مراد برصغیر کی تاریخ کا وہ دَور ہے جو 500ء سے 1500ء تک محیط ہے یا آسان مفہوم میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ قدیم ہندوستان سے پندرہویں صدی عیسوی کے اختتام تک قرونِ وسطیٰ کا ہندوستان کا دَور کہلاتا ہے۔ موجودہ برصغیر جو تقریباً سات ممالک میں تقسیم ہو چکا ہے، کی تشکیل اور جدید تاریخ کی بنیاد بھی قرون وسطی کا زمانہ ہی ہے۔ Medieval India کی اِصطلاح یا قرونِ وسطیٰ کا ہندوستان محققین اور مؤرخین کے یہاں کافی مستعمل ہے جس سے تاریخ ہند کا اندازہ عموماً بیانیے میں اور تحقیق میں آسان ہوجاتا ہے۔

تشریح و مفہوم[ترمیم]

عموماً یورپی محققین و مؤرخین قرونِ وسطیٰ کا آغاز پانچویں صدی عیسوی سے کرتے ہیں اور اِس کا اِختتام پندرہویں صدی عیسوی کو مانتے ہیں۔ البتہ تاریخ کا یہ قاعدہ تاریخ ہندوستان پر کچھ اِختلاف کے ساتھ نافذ ہوتا ہے کہ برصغیر میں قرونِ وسطیٰ کا آغاز یا تو چھٹی صدی عیسوی سے ہونا چاہیے یا تو پھر اِس کا آغاز آٹھویں صدی عیسوی سے کیا جانا چاہیے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]