جوہر سین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وجہ تسمیہ[ترمیم]

جوہر سین ، سم الفار (سنکھیا) کے جوہر کو کہتے ہیں۔ سم الفار کا پہلا حرف ’’س‘‘ ہے اِس لحاظ سے اِس کے نام پر اِس کو ’’جوہر سین‘‘ کہا گیا۔

افعال و خواص اور محل استعمال[ترمیم]

مقوی باہ، مقوی اعضائے رئیسہ ، نافع امراضِ باردہ و بلغمیہ۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری[ترمیم]

سم الفار 20 گرام کو شراب برانڈی میں خوب کھرل کریں۔ خشک ہونے پر مٹی کے ایک کوزہ میں رکھ کر دوسرا کوزہ اُس کے اوپر ڈھک دیں اور گل حکمت کر کے ہلکی آنچ پر جوہر نکالیں ، بالائی کوزہ پر کپڑا بھگو کر رکھیں اور خشک ہونے پر بدلتے رہیں تاکہ اوپری کوزہ میں جوہر منجمد ہو تا جائے۔ جوہر نکل آنے کے بعد آگ سے علاحدہ کر کے خوب سرد ہو جانے پر کوزہ کو کھولیں اور جس قدر جوہر جمع ہو گیا ہو اُسے چھُڑا کر محفوظ کر لیں۔ سم الفار کے بخارات آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مقدار خوراک[ترمیم]

30 تا 60 ملی گرام ، ہمراہ مکھن و بالائی۔ [1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

[2][3][4][5][6]

  1. کتاب دستور المرکبات صفحہ 87
  2. "دستور المرکبات ( اوّل) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 16 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2018 
  3. "دستور المرکبات ( دوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 28 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2018 
  4. "دستور المرکبات ( سوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 14 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2018 
  5. "دستور المرکبات ( چہارم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 22 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2018 
  6. کتاب دستور المرکبات

بیرونی روابط[ترمیم]