حمیرا خاتون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حمیرا خاتون
Member of the صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا
آغاز منصب
13 August 2018
معلومات شخصیت
جماعت متحدہ مجلس عمل   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حمیرا خاتون ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی ممبر ہیں۔ان کی سیاسی وابستگی جماعت اسلامی ہے۔

تعلیم[ترمیم]

حمیرا خاتون نے فقط میٹرک [1] تک تعلیم حاصل کی ہے جو اکیسویں صدی کی قانون ساز اسمبلی میں کام کرنے کے لیے ناکافی تعلیم ہے ۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

2018 کے عام انتخابات میں حمیرا ، خواتین کے لیے مخصوص نشست پر متحدہ مجلس عمل کی امیدوار کے طور پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

متحدہ مجلس عمل کا یہ دوسرا الیکشن تھا، اس سے پہلے متحدہ مجلس عمل نے 2002 کے عام انتخابات میں چناؤ میں حصہ لیا تھا اور مرکزی اپوزیشن پارٹی کے طور پر ابھری تھی، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت بھی تشکیل دی تھی۔محکمہ بہبود آبادی ، محکمہ ماحولیات ، محکمہ ہاؤسنگ کمیٹی کی ممبر رہی ہیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے خاتمے کے بل کی بھی کمیٹی رکن تھیں۔ [2]

ستائشی کارکردگی[ترمیم]

جماعت اسلامی کی رکن اسمبلی حمیرا خاتون کی صوبائی اسمبلی کے اراکین میں کارکردگی کے لحاظ سے مجموعی طور پر چوتھی اور خواتین میں دوسرے نمبر پر رہیں۔

حمیرا خاتون نے ایوان بالامیں 29 سوالات اٹھائے، 8 قراردادیں پیش کیں اور 8 توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Waseem Ahmad Shah (13 August 2018)۔ "PTI secures 16 of 22 seats reserved for women MPAs"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018 
  2. "حمیرا خاتون پروفائل"۔ خیبرپختونخوا اسمبلی ویب۔ 17 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ nan 
  3. "رکن قومی اسمبلی حمیرا خاتون کی کارکردگی دوسری اراکین کیلئے مشعل راہ ہے"۔ اردو پوائنٹ۔ 17 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ nan