خواتین ڈائجسٹ
مدیر | نادرہ خاتون ، آذر ریاض |
---|---|
دورانیہ | ماہانہ |
ملک | پاکستان |
مقام اشاعت | کراچی |
زبان | اردو |
ویب سائٹ | http://www.khawateendigest.com/ |
خواتین ڈائجسٹ کراچی سے اردو زبان میں شائع ہونے والا خواتین کا رسالہ ہے۔ اس میں مکمل اور سلسلہ وار ناول، ناولٹ، افسانے، نظمیں اور غزلیں شامل ہوتی ہیں ۔
مجلس ادارت[ترمیم]
- بانی و مدیر اعلىٰ : محمود ریاض
- مدیرہ : نادرہ خاتون
- مدیر : آذر ریاض
- نائب مدیرہ : رضیہ جمیل
- مدیرۂ خصوصی : امت الصبور، بلقیس بھٹی
- نفسیات : عدنان
مستقل سلسلے[ترمیم]
کہنی سننی (اداریہ)[ترمیم]
کہنی سننی میں مدیر/مدیرہ کا موجودہ حالات پر تبصرہ اور تازہ شمارے کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں ۔
کرن کرن روشنی[ترمیم]
اسلامی تہذیب سے متعلق معلومات اور واقعات بیان کیے جاتے ہیں ۔
ہمارے نام[ترمیم]
اس میں ادارے کو موصول ہونے والے خطوط شامل کیے جاتے ہیں ۔
آپ سے کیا پردہ[ترمیم]
اس سلسلے میں عموماً ابن انشاء کی نثری یا منظوم تخلیق پیش کی جاتی ہے ۔
خاتون کی ڈائری[ترمیم]
انٹرویو[ترمیم]
ہر شمارے میں عموماً ایک (یا زیادہ) رسمی انٹرویو اور ایک (یا زیادہ) سوالوں پر مبنی انٹرویو شامل ہوتے ہیں ۔