ذاگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

براہوی بلوچوں کی ایک اہم شاخ

ذکر مینگل[ترمیم]

مینگل بلوچ قبیلے کے دو اہم شاخوں میں سے ایک ہے۔ ذاگر مینگل بلوچستان کے شمال مغرب اور بلوچستان کے مرکزی حصوں میں رہتے ہیں اکثر نوشکی،چاغی اور قلات میں آباد ہیں۔

مینگل قبیلہ کا مختصر تعارف

مینگل بلوچ قبیلہ: بلوچستان کا بہت بڑا اور مشہور قبیلہ ہے، يہ قبیلہ تين جتھوں شاہی زئی، ذکر اور سمالانی پر مشتمل ہے? شاہی زئی مینگل جھا لا وان کی پہاڑوں ميں وڈ کے مقام پر رہتے ہيں? ذکر مینگل نوشکی (چاغی) ميں رہائش پزير ہيں ? اور سمالانی خانہ بدوش ہيں? کچھی خاران اور چاغی کے ضلعوں ميں نئی نئ چراگاہوں کی تلاش ميں پھرتے رہتے ہيں مینگل رند بلوچوں کے ساتھ ہیں جب مير چاکر اور اس کے ساتھی رندوں نے قلات کو فتح کيا تھا تو مينگل اس کی فوج کا باقاعدہ حصہ تھے اور جب مير چاکر کو قلات سے نکلنا پڑا تو مینگل اور دوسرے بلوچ قلات ہی ميں رہ گئے، ليکن جب بجار میروانی بروہی نے قلات پر قبضہ کرلیااور میر چاکر کے مقرر کردہ گورنر کو وہاں سے نکال ديا ،يا قتل کرديا، تو مینگلوں نے اس نئے بروہی حکومت کے ساتھ صلح کر لی اور بزور شمشير بزنجو قبیلہ سے وڈ اور وہیر کے علاقے چھين لیے ? مینگل قلات کے جھالاوان علا قہ کا ايک بڑا قبیلہ اور بزنجو قبیلہ کا پڑوسی ہے? اور اس کے مختلف گروہ مثلاً لہڑی، عمرانی ، حمل زئی ، بارانزئی، گورانی اور احمدانزئی، کے ناموں سے يہ ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچوں کے بعض دوسرے بڑے بڑے قبیلوں کی طرح يہ بھي بہت سے بلوچ قبیلوں کا جتھا ہے? اس قبیلے کی زبر دست اکثريت جھالاوان کی پہاڑيوں ميں عرصہ دراز سے رہنے کی وجہ سے اب عموماًبروہی (بلوچی) زبان بولتے ہيں،مینگل عمومًا اچهے اخلاق کے خاوند ہوتے ہیں ان کے قد درمیانه اونچے ناک اور خوبصورت انکهوں سے ان کے پہچان ہوتی ہے، اس وقت ہم ذکر مینگل کا ذکر کرینگے جو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آباد ہیں خصوصًا نوشکی میں اور شمالی بلوچستان میں گرمسیر اور موشان (کندهار میں بهی چند گھرآباد ہیں)

ذکر مینگل کے دو بڑے شاخ ہیں بادین اور نوت

(1) ﴿بادین (بادین زئی)﴾
تراسی زئی امیر زئی باجے زئی احمدزئی گزوزئی سیف دینی غیباڑی مرید زئی دشتکزئی توتازئی
(2) ﴿نوت (نوزئی)﴾
مامونزئی (محمود زئی) باران زئی ماندائی زئی محمد زئی ڈهائی زئی جان لوزئی احمدانی

گزوئی. زرکوئی. ملازئی. سفر زئ وغیره جو خاش اور ایران شہر میں آباد ہیں.

حوالہ جات[ترمیم]