رابرٹ شا (کرکٹر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رابرٹ شا
ذاتی معلومات
مکمل نامرابرٹ جان شا
پیدائش10 فروری 1900(1900-02-10)
ہائی ویکام, بکنگھمشائر, انگلینڈ
وفات5 اگست 1995(1995-80-50) (عمر  95 سال)
ہندہیڈ, سرے, انگلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتکبھی کبھار وکٹ کیپر
تعلقاتایڈورڈ شا، سینئر (والد)
ایڈورڈ شا جونیئر (بھائی)
برائن بوبیئر (بھتیجا)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1933آکسفورڈ شائر
1931–1937کمبائنڈ سروسز
1926–1928رائل نیوی
1923بکنگھم شائر
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 7
رنز بنائے 531
بیٹنگ اوسط 40.84
100s/50s 1/2
ٹاپ اسکور 119
گیندیں کرائیں 12
وکٹ
بالنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 4/–
ماخذ: Cricinfo، 2 ستمبر 2011

کیپٹن رابرٹ جان شا ایم بی ای (پیدائش: 10 فروری 1900ء) | (انتقال: 5 اگست 1995ء) انگلش رائل نیوی کے افسر اور کرکٹر تھے ۔ ایک کرکٹ کھلاڑی کے طور پر وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر کھیلا جو کبھی کبھار بطور وکٹ کیپر فیلڈ کرتا تھا۔ بکنگھم کے پہلے بشپ ایڈورڈ ڈومیٹ شا اور ایگنس شا کا بیٹا، [1] وہ ہائی وائکومب ، بکنگھم شائر میں پیدا ہوا تھا۔اس کے چھوٹے بھائی، برنارڈ اور ایڈورڈ دونوں پہلی جنگ عظیم میں مارے گئے تھے۔ اس کی 5بہنیں بھی تھیں۔ [2] ان کے بھتیجے برائن بوبیئر نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور انگلینڈ کے لیے رگبی یونین کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ شا نے 20 جولائی 1934ء کو سڈنی چیزمین اور مسز سٹینلے ڈٹن کی بیٹی سلویا چیزمین سے شادی کی۔

انتقال[ترمیم]

رابرٹ شا کا انتقال 5 اگست 1995ء کو ہند ہیڈ، سرے میں ہوا۔اس کی عمر 95 سال تھی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Edward Alfred Shaw"۔ buckinghamshireremembers.org.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2011 
  2. "Profile: Robert John Shaw"۔ unithistories.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2011