مندرجات کا رخ کریں

راحت خان (فیلڈ ہاکی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ذاتی معلومات
پیدائشبرطانوی ہند

راحت خان ایک پاکستانی فیلڈ ہاکی کھلاڑی اور خواتین ہاکی لیگ آفیشل ہیں۔وہ بی بی سی فور کے پروگرام انڈیاز فرنٹیئر ریلوے کی ایک قسط میں نظر آئیں جب وہ لڑکیوں کی ہاکی ٹیم کے ساتھ بھارت میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ کے لیے سفر کرتی ہیں۔ وہ 1985ء سے "ہاکی کوئین" کے نام سے مشہور تھیں۔ 1996ء میں، انھیں پاکستانی ریلوے کی طرف سے "بہترین کھیل کے لیے خواتین ٹرافی دی گئی۔ اس نے ریلوے کی ہاکی ایسوسی ایشن کے لیے 12 سال تک بطور کھلاڑی اور ٹرینر کھیلی اور کام کیا۔ 2017ء تک، وہ پاکستانی پنجابی ویمنز ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکرٹری اور انڈر 19 پنجابی لڑکیوں کی ٹیم کی منیجر ہیں۔[1]

خاندان[ترمیم]

اس کی بہن ثروت خان بھی پاکستانی فیلڈ ہاکی کی کھلاڑی تھیں۔تاہم اس کے بیٹے کو ہاکی میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ صرف کرکٹ میں دلچسپی رکھتا ہے[2]

پاکستان کی پہلی ویمن ہاکی لیگ قومی ہاکی اسٹیڈیم میں ایکشن میں آئے گی جس میں شرکت کرنے والی پانچ ٹیمیں ملک کے مشہور شہروں کے نام سے منسوب تھیں۔خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکریٹری راحت خان نے کہا کہ "یہ لیگ خواتین کی ہاکی کو تاریخ کی کتابوں میں لے جائے گی اور ہم اس ایونٹ کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کو یقینی بنائیں گے تاکہ خواتین ہاکی کو فروغ دینے میں مدد ملے"۔ انھوں نے کہا کہ شرکت کرنے والی ٹیمیں لاہور لائنز، پشاور ڈیرز، کراچی ڈولفنز، کوئٹہ پینتھرز اور اسلام آباد شاہین شامل ہیں۔ کہ پنجاب سپورٹس بورڈ اور ہاکی ایسوسی ایشن پنجاب کے اشتراک سے آل پاکستان ویمن ہاکی لیگ کے انعقاد سے کھیلوں کے میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اس کا فروغ محکمہ سپورٹس پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن راحت خان نے کہا کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب بہترین کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو تجربہ کار کوچز کی نگرانی میں پریکٹس کریں گے[3]

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے راحت خان کو پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کا جنرل منیجر مقرر کر دیا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]