زرد بخار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Yellow Fever

یہ بخار ایک طرح کے وائرس سے پیداہوتا ہے جو بندر سے انسان تک مچھر کے ذریعے پہنچ سکتا ہے ۔ سب سے پہلے کمر ، ٹانگ سر اور آنکھوں میں درد ہوتا ہے یہ حالت تین دن تک رہتی ہے پھر منھ سرخ ہو جاتا ہے ۔ کھال خشک ہو کر پیلی پڑ جاتی ہے۔ قےمیں خون آنے لگتا ہے پیشاب گرم ہو کر گاڑھا پڑ جاتا ہے ۔ نبض بہت تیز ہو جاتی ہے۔ دو تین دن بعد اترنے لگتا ہے۔ نبض کی تیزی بھی کم ہو جاتی ہے ۔ لیکن قے میں خون بہت زیادہ آنے لگتا ہے بعض اوقات قے کالے رنگ کی آتی ہے۔ پیشاب میں بھی خون آتا ہے ۔ ناک اور مسوڑھوں سے بھی خون آنے لگتا ہے ۔ دست آتے ہیں اور ان میں بھی خون ہوتا ہے۔