سورو وادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وادی سورو(Suru Valley) ہندوستان میں لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقے میں کارگل ضلع کی ایک خوبصورت وادی ہے۔  یہ وادی دریائے سورو کے کنارے واقع ہے، جو دریائے سندھ کی ایک طاقتور معاون دریا ہے۔  وادی کا سب سے اہم قصبہ سانکو ہے۔  سورو وادی اپنے قدرتی حسن اور دلکش خداداد مناظر کے لیے مشہور ہے۔وادی سورو میں سیاحت اور سیرو تفریح کے بہت سے مقامات ہیں جیسے دمسنا، پرکاچک، سنگراہ، تیسورو، کرپوکھر، کھاوس، تُھلس، ستاقپہ، اُمبا نمسورو وغیرہ شامل ہیں۔

خطہ لداخ کا یہ علاقہ مقدس مذہبی مقامات کا مرکز بھی رہا ہے۔کر پوکھر نامی گاؤں میں سید میر ہاشم کا مقدس مزار واقع ہے۔اس کے علاوہ سانکو میں مشہور عالم دین حجۃ الاسلام سید حیدر رضوی کا آستانہ بھی قابل ذکر ہے۔ تے سورو کا جامع مسجد یہاں کا سب سے قدیم جامع مسجد مانا جاتا ہے۔

یہ وادی ضلع کرگل کے دیگر علاقوں کی بنسبت زیادہ سرسبز اور شاداب ہے۔