شان حبیب الرحمن من آیات القرآن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شان حبیب الرحمٰن، جس کا پور نام شان حبیب الرحمٰن من آیات القرآن ہے، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی قرآنی آیات کی روشنی میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان و عظمت کے موضوع پر کتاب ہے۔ اس میں وہ آیاتِ قرآنیہ جمع کر دی گئی ہیں جن میں بالصراحت حضور پُرنور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعریف و نعت کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ایسی ہر آیت پر ایک جامع تقریر کر دی گئی ہے۔ تاریخ تصنیف 1361ھ ہے۔