زبان ہائے شمارندہ
بنیادی طور پر کمپوٹر صرف اور صرف 1 اور 0 کی زبان سمجھتا ہے۔انسان کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ مکپوٹر سے 1 اور 0 کی زبان میں کمپوٹر سے تبادلہ خیال کرے۔اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ایسی زبانیں ایجاد کی گئیں ہیں جن کے زریعہ کمپوٹر کے ساتھ باآسانی تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ایسا کوڈ جسے کمپوٹر براہ راست جلا سکتا ہے اسے اوبجیکٹ کوڈ (Object Code) کہتے ہیں۔جبکہ ایسا کوڈ جسے کمپوٹر براہ راست چلانے کے قابل نہ ہو اسے سورس کوڈ (Source Code) کہتے ہیں۔
بنیادی طور پر ان زبانوں کو تین زمنروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
- بنیادی زبانیں
- درمیانے درجے کی زبانیں
- اعلی درحہ کی زبانیں
فہرست |
بنیادی زبالیں [ترمیم]
ایس زبانیں جو کمپوٹر کی مادی زبان کے قریب ترین ہیں اس زمرے میں شمار کی جاتی ہیں۔
مشین زبان [ترمیم]
کمپوٹر کی مادی زبان،جو کہ صرف 1 اور 0 ہے کو مشینی ڑبان کہا جاتا ہے۔مشنی زبان میں لکھے گئے پروکرام عام طور پر بہت تیزی سے کام کرتے ہیں۔مگر ان کا نعقصان یہ ہے ہر مشین کی زبان مختلف ہوتی ہے۔ ایک مشین پر لکھا ہوا کوڈ دوسری مشین پر نہیں چلتا۔
زبان جمعیہ [ترمیم]
زبان جمعیہ یا ایسمبلی زبان کمپوٹر کی مادی زبان کے قریب ترین زبان ہے۔ اس میں 1 اور 0 تو استعمال نہیں ہوتے مگر اشکال استعمال ہوتی ہیں۔
اسمبلی کو چلانے سے پہلے کمپوٹر اپنی ذبان میں کوڈ کو ڈھالتا ہے ۔ اس کام کے لیے جو پروگرام استعمال ہوتا ہے اسے اسیمبلر کہتے ہیں۔
درمیانے درجہ کی زبانیں [ترمیم]
یہ کمپیوٹر کی ایسی زبانیں ہیں جوبنیادی زبان کے قریب تر ھیں۔مثلا c وغیرہ
اعلی درجہ کی زبانیں [ترمیم]
یہ وہ زبانیں ہیں جنہیں انسان باآسانی سمجھ لیتے ہیں۔ اس زمرے میں
- Java
- C++
- Visual Basic
کا شمار ہوتا ہے۔