شہد
وکیپیڈیا سے
شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو کہ شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں۔ شہد انسان کے لئے اللہ تعالی کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے۔ تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے۔
[ترمیم] شہد کی اہمیت ازروئے احادیث
حدیث نبوی کا مفہوم ہے:
| ” | شہد ہر جسمانی مرض کا علاج ہے اور قرآن کریم ہر روحانی مرض کا علاج، میں قرآن اور شہد دونوں اکسیروں کی سفارش کرتا ہوں | “ |
ایک اور جگہ ارشاد نبوی ہے۔
| ” | النبي صلى الله عليه وسلم يقول " إن كان في شىء من أدويتكم ـ أو يكون في شىء من أدويتكم ـ خير ففي شرطة محجم، أو شربة عسل، أو لذعة بنار توافق الداء، وما أحب أن أكتوي ".
|
“ |