مندرجات کا رخ کریں

صارف:Hafizkh124

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حافظ خضر حیات حفظہ اللہ پاکستان کے نوجوان عالم دین ہیں۔ابتدائی دینی تعلیم جامعہ رحمانیہ لاہور سے حاصل کی۔ 2010ء میں اسکالر شپ پر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں زیر تعلیم رہے۔ وہاں حدیث میں ایم فل کیا، اور امام سیوطی کی مشہورِ زمانہ کتاب الدر المنثور کی تحقیق و خدمت میں حصہ لے کر نمایاں نمبروں میں ڈگری حاصل کی۔2020 کے اواخر میں پاکستان واپس تشریف لائے، اور ’العلماء‘ کے نام سے ایک منفرد پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی۔

آپ پنجاب کے ضلع قصور کے ایک گاؤں بھمبھ کلاں میں 1989ء میں پیدا ہوئے۔

اہم ذمہ داریاں[ترمیم]

1۔ کئی ایک سال مسجد میں حجاج کرام اور زائرین کے لیے بطور رہنما اور گائیڈ خدمات سرانجام دیں۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی خدمت کی سعادت حاصل کی۔

2۔ مسجد نبوی کے پڑوس میں اسمائے حسنی میوزیم میں تقریبا ایک سال، اور قرآن کریم میوزیم میں تقریبا دو سال تک خدمات سرانجام دیں۔

محدث فورم پر چھ سال تک علمی نگرانی کے فرائض سرانجام دیے۔

4۔ اب ’العلماء‘ کے ذمہ دار اور مدیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

جامعہ بلال الاسلامیہ، لاہور میں بطور مدرس کام کر رہے ہیں۔