صوبہ القصيم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صوبہ القصيم
Saudi Arabia - Al Qasim province locator.png
عمومی معلومات
صوبہ کا صدر مقام بريدہ (بریدہ)
صدر صوبہ (امیر) فيصل بن بندر بن عبدالعزيز
رقبہ 65,000 (دسواں) مربع کلومیٹر
آبادی 933,100 (ساتواں)


القصيم (عربی: منطقة القصيم) مرکزی سعودی عرب کا صوبہ ہے جسکے مشرق اور جنوب میں سعودی صوبہ الریاض، شمال میں صوبہ حائل، اور مغرب میں صوبہ المدینہ واقع ہے۔ صوبہ کا کل رقبہ 65,000 مربع کلومیٹر آبادی لگ بھگ ساڑھے نو لاکھ ہے۔ صوبائی صدرمقام بریدہ (بریدہ) ہے۔

صوبہ دنیا بھر میں کھجوروں کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے اور بریدہ میں کھجوروں کی سالانہ تقریب کی صورت میں ایک بڑی منڈی منعقد کی جاتی ہے جہاں پوری دنیا سے خاص کر عرب اور خلیج کے ممالک اپنی سال بھر کی ضروریات کے لیے کھجوریں خریدتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہاں ہی دنیا کی سب سے بڑی اونٹوں کی منڈی منعقد ہوتی ہے۔ دیگر شہروں میں عنيزہ، الرس، المذنب، البكيريہ ا البدائح، الأسياح، النبھانيہ، عيون الجواء، رياض الخبراء اور الشماسيہ شامل ہیں جو زیادہ تر زرعی ہیں۔

مزید پڑھیں[ترمیم]

سعودی عرب کے صوبے