فلکیاتی احتجاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فلکیاتی احتجاب (انگریزی: Occultation) کا معاملہ ٹرانزٹ سے الٹ ہوتا ہے۔ ٹرانزِٹ میں بڑی چیز پیچھے ہوتی ہے اور ننھی منی چیز اُس کے سامنے سے گزرتی ہے جبکہ Occultation میں اِس کا اُلٹ ہوتا ہے۔ ایک چھوٹی چیز بڑی چیز کے پیچھے سے اچانک ظاہر ہوتی ہے ۔ Occultation میں ضروری نہیں کہ پیچھے سے نکلتی چھوٹی چیز حقیقت میں بھی چھوٹی ہو، جیسا کہ سیارہ سیٹرن ہمارے چاند کے مقابلے میں بہت بہت بہت بڑا ہے مگر وہ چھوٹا اِس لیے نظر آتا ہے کیونکہ وہ بہت دور ہوتا ہے۔ جیسے پہاڑ کے پیچھے سے چاند اُٹھے تو لگتا یونہی ہے کہ پہاڑ چاند کے مقابلے میں بڑا ہے۔ اصل میں پہاڑ آپ کے نکتہ نظر کے مطابق بہت قریب ہے، اِس لیے بڑا نظر آتا ہے۔ یا آپ کا اُٹھا ہوا ہاتھ بلند و بالا عمارات کے مقابلے میں زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔ یہ سب معاملات Occultation میں ہوتے ہیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]