قاسم برید اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

1492ء میں قاسم برید اول نے سلطنت بیدر کی بنیاد رکھی، قاسم برید اصلاً ترکی غلام تھے اول اول وہ بہمنی سلطان محمد شاہ سوم کے دربار سے منسلک ہوئے اور سرنوبت (سپہ سالار) کے عہدے سے سرفراز کیے گئے۔ لیکن کچھ ہی عرصے بعد انھیں بہمنی سلطنت کا میر جملہ (وزیر اعظم) بنا دیا گیا۔ محمود شاہ بہمنی (ح۔ 1482ء تا 1518ء) کے عہد حکومت میں قاسم برید کا ستارہ اقبال انتہائی عروج پر تھا اور وہ عملاً بہمنی سلطنت کے سیاہ سفید کے مالک بن گئے تھے۔ 1504ء میں ان کی وفات کے بعد ان کے فرزند امیر برید اول میر جملہ کے منصب پر فائز ہوئے اور عملاً بہمنی سلطنت کے مختار کل بنے رہے۔