لائڈ منسٹر (البرٹا)

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

لائڈ منسٹر کا شہر کینیڈا کے صوبے البرٹا میں واقع ہے اور البرٹا اور ساسکیچوان کی سرحد کے آر پار واقع ہے۔ اس طرح کے دیگر شہروں کے برعکس یہ شہر جڑواں شہروں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک ہی شہر ہے جو دو صوبوں کی سرحد کے آر پار واقع ہے۔

فہرست

[ترمیم] جغرافیہ

صوبائی سرحد شہر میں سے شمالاً جنوباً گذرتی ہے۔ مشرق والا حصہ لائڈ منسٹر ساسکیچوان جبکہ مغرب والا حصہ لائڈ منسٹر البرٹا کہلاتا ہے۔

[ترمیم] آبادی

شہر کی آبادی 2009 کی مردم شماری کے مطابق 26502 افراد پر مشتمل ہے۔

[ترمیم] معیشت اور ٹیکس

مقامی معیشت کا زیادہ تر دار و مدار تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پیٹرولیم کی صنعت پر ہے۔ زراعت بھی اہم معاشی سرگرمی ہے تاہم زیادہ تر کاشتکاروں کو تیل کی تلاش اور تیل کے کنوؤں کی مالک کمپنیوں کی طرف سے ان کی زرعی زمینوں کا معاوضہ مل جاتا ہے۔

لائڈ منسٹر کا بین وقت دو صوبوں میں ہونے کی وجہ سے شہری حدود میں ٹیکس کی مد میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔ شہر میں البرٹا والی طرف صوبائی ٹیکس کی شرح صفر ہے اس لئے ساسکیچوان والی طرف صوبائی ٹیکس کو بھی صفر کر دیا گیا ہے تاکہ ایک طرف کے رہنے والے دوسری طرف کے رہنے والوں کے برابر فائدہ اٹھائیں۔

[ترمیم] تعلیم

شہر کی دونوں اطراف موجود ایلیمنٹری اور ثانوی سکول ساسکیچوان کا نصاب پڑھاتے ہیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں