لاتراتب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

لاتَراتب (ataxia) ایک ایسے اعصابی اضطراب (disorder) کو کہا جاتا ہے کہ جس میں جسمانی حرکات میں ہم آہنگی اور ارتباط ناپید ہوجاتا ہے اور عضلاتی (muscular) فعل بے نظم ہو جاتا ہے۔ اس کو لاتراتب کہنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ لا (a) کے لاحقے کا مطلب نہیں ہوتا ہے (جیسے لاتعلق) اور تراتب کہتے ہیں taxia کے سابقے کو جسکا مفہوم خاصہ وسیع ہے، بنیادی طور پر تراتب یا taxia ترتیب ، جہت اور نظم کا مفہوم ادا کرتا ہے مگر جہت کے خیال میں وسعت دے کر اس سے بننے والی اصطلاحات کے معنوں میں تراتب (taxia) کا مطلب حرکت یا کسی ترتیب سے حرکت کرنے، انجذاب (جسکی بھی سمت ہوتی ہے) اور اخراج تک کے معنوں میں استعمال کیا جانے لگا ہے۔