عصبی نظام
ایک کثیرخلوی جاندار کے جسم میں بہت سے نظام پائے جاتے ہیں جو کہ زندگی کے لیۓ لازمی افعال (مثلاً ؛ کھانا، سانس لینا، حرکت کرنا، سوچنا وغیرہ) انجام دیتے ہیں اور اس طرح زندگی کے لیۓ ہر ضروری فعل انجام دینے کیلیۓ کثیر خلوی جانداروں میں ایک ایک نظام ہوتا ہے۔
چونکہ یہ نظام الگ آزادانہ زندہ جاندار کی حیثیت نہیں رکھتے بلکہ اس جاندار کا حصہ ہوتے ہیں جسکے لیۓ یہ کام کر رہے ہوں لہذا یہ بات بھی ضروری ہے کہ انکا کام آپس میں ایک دوسرے سے منسلک ہو اور اسکے لیۓ ایک ایسے نظام کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو ان تمام الگ الگ افعال انجام دینے والے نظاموں کو آپس میں مربوط کر سکے اور ان کے افعال کی نگرانی بھی کرسکے اور وقت ضرورت انکو پیغامات یا ہدایات بھی مہیا کرسکے تاکہ ہر نظام وہی کام کرے اور اسی انداز میں کرے کہ جس طرح اس جاندار کی زندگی کے لیۓ فائدہ مند اور مفید ثابت ہو۔ اور اس مقصد کیلیۓ جانداروں میں عصبی نظام (nervous system) پایا جاتا ہے جو کہ جسم کے دیگر نظام کو (endocrine system کے ساتھ ملکر) منظم بھی کرتا ہے اور جاندار کو اسکے بیرونی ماحول سے آگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں شعور و ادراک بھی پیدا کرتا ہے۔
عصبی نظام کو پھر مطالعے میں آسانی کی خاطر مختلف حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے یہ تقسیم مقصد کے لحاظ سے کئی انداز میں کی جاسکتی ہے جن میں سے دو اہم اقسام کی تقسیم وہ ہیں کہ جن میں عصبی نظام کو یا تو افعال کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہو اور یا پھر ساخت کے لحاظ سے۔ free palestine 1- فعلیاتی لحاظ سے
- مرکزی عصبی نظام یا (centeral nervous system)
- ملحقہ عصبی نظام یا (peripheral nervous system)
2- ساختی لحاظ سے
- جسدی عصبی نظام یا (somatic nervous system)
- خودکار عصبی نظام یا (autonomic nervous system)