ادراک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

علم طب اور نفسیات سمیت سائنس کی تمام شاخوں میں ادراک (cognition) سے مراد عقل mind کا وہ عالجہ یا operation ہوتا ہے کہ جس کے زریعے کوئی جاندار یا یوں کہ لیں کہ دماغ کسی خیال (thought) ، یا کسی حس (sensation) کا احساس کرتا ہے اور پھر اس ادراک سے آگاہی (perception) پیدا ہوتی ہے یعنی اس احساس کی بصیرت اور گہرا تاثر دماغ میں نمودار ہوتا ہے جو گذشتہ یاداشتوں کے ساتھ ملکر تشکیل پاتا ہے۔

اوپر بیان کردہ تعریف جانداروں اور بطور خاص انسان کیلیۓ ہے۔ مگر چونکہ ادراک کا عمل قدرتی بھی ہوسکتا ہے اور اصطناعی بھی ، شعوری بھی ہوسکتا ہے اور لاشعوری بھی، لہذا سائنس کی دیگر شاخوں (مثلا علم شمارندہ وغیرہ) میں ادراک کی تعریف یوں کی جاسکتی ہے کہ ادراک دراصل معلومات کی ایک ایسی عملیت (processing) کو کہا جاتا ہے کہ جس میں ان معلومات کو وصول کرنے، انکا تجزیہ کرنے اور انکو سمجھنے کے عمل کا طریقۂ کار انسان جیسا یا یوں کہـ لیں کہ انسانی دماغ جیسا ہو۔

مزید دیکھیۓ[ترمیم]