ماریان بوروس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ماریان بوروس[ترمیم]

ماریان بوروس ایک کھانے پکانے کی کتاب کی مصنفہ ہیں اور نیو یارک ٹائمز میں کھانوں سے متعلق کالم نگار ہیں [1] ۔ وہ 1983 سے نیویارک ٹائمز سے وابستہ ہیں۔انھیں ایمی ایوارڈ بھی ملا ہے [2]

ماریان بوروس نے این بی سی ریڈیو نیٹ ورک نیوز ، یونائیٹڈ فیچرز ، واشنگٹن ڈیلی نیوز اور واشنگٹن اسٹار کے لیے بھی کام کیا ہے۔ [2]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ماریان بوروس نے ویلزلے کالج سے انگریزی ادب کی ڈگری حاصل کی۔

کیریئر[ترمیم]

ماریان بوروس نے اپنے کیریئر کا آغاز کھانے پکانے کے استاد کی استاد کی حیثیت سے کیا۔1969 میں اس نے برج پورٹ ٹیلیگرام میں ایک کالم لکھنا شروع کیا تھا جس کا عنوان تھا "شیف ماریان کی ڈش آف ڈے۔" یہ کالم 1970 کی دہائی کے اوائل تک چلا۔وہ 1974 ء سے 1981 ء تک واشنگٹن پوسٹ کی فوڈ ایڈیٹر تھیں۔ انھوں نے 1981 میں نیو یارک ٹائم سے فوڈ رپورٹر کی حیثیت سے شروعات کی اور 1983 میں فوڈ کالم نگار بن گئیں۔

ماریان بوروس آئی ٹی ٹی کونٹی نینٹل بیکنگ کمپنی کی کہانی کو سامنے لانے والی پہلی کالم نگار تھیں [3] ۔

ماریان بوروس متعدد ایوارڈز جیت چکی ہیں ، امریکی ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ویمن ماس میڈیا ایوارڈ برائے صارفین کی رپورٹنگ ، تائمز میں کھانے کی حفاظت سے متعلق امور کی کوریج کے لیے 1988 میں ، ایک پینی-مسوری ایوارڈ۔ وہ ویستا ایوارڈ کی تین مرتبہ فاتح ہیں۔[2] انھیں ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ویمن ماس میڈیا ایوارڈ بھی ملا ہے۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

ان کے دو بچے ہیں اور وہ نیو یارک سٹی، میری لینڈ میں رہتے ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Marian Burros - The New York Times
  2. ^ ا ب پ ت WebMD, "Marian Burros Biography". Accessed 26 November 2012.
  3. Marian Burros (13 July 1983)۔ "FOOD NOTES"۔ The New York Times۔ صفحہ: 4۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2011