مدرک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مدرک وہ مقتدی جو شروع سے آخر تک امام کی اقتدا میں نماز ادا کرے مدرک کہلاتا ہے

  • مقتدی چار قسم کے ہوتے ہیں
  • اول مُدرک
  • دوم مسبوق
  • سوم لاحق
  • چہارم لاحق مسبوق(ایسی صورت حال کم ہی پیش آتی ہے)

جس شخص نے پوری نماز یعنی اول رکعت سے امام کے ساتھ شریک ہو کر آخری قعدے کا تشہد پڑھنے تک تمام رکعتیں امام کے ساتھ پڑھی ہوں ایسا شخص مُدرک کہلاتا ہے ، پہلی رکعت میں رکوع کے کسی جزو میں یا اس سے پہلے پہلے امام کے ساتھ شریک ہو گیا تو وہ پہلی رکعت کا پانے والا ہے [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. زبدۃ الفقہ ،جلد 3 صفحہ 152 سید زوار حسین شاہ، زوار اکیڈمی کراچی