ملالی جویا
ملالی جویا افغانستان کی parliament کی سب سے جواں اور مشهور ممبر هے- [1]
جویا افغان پارلیمنٹ میں 2005 میں مغربی صوبے فراه سے منتخب ہوئی-
افغانستان کی صوبائی اسمبلی نے ملالی جویا کی رکنیت منسوخ کر دی ۔ ملالی جویا نے ایک انٹرویو میں پارلیمنٹ کو اصطبل سے بدتر قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے بہتر تو اصطبل ہوتا ہے جس کی گائیں کم ازکم دودھ دیتی ہیں۔اور اس میں رکھے جانے والے گدھے باربرداری کے کام تو آتے ہیں۔ ساتھی ارکان نے اپنی اس ” منہ پھٹ“ رکن کو سبق سکھانے کے لیے اس کی رکنیت منسوخ کردی ہے۔
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے جویا کو 2010 میں اسمبلی کی مدت کے اختتام تک معطل رکھنے کے لئے ووٹ دیا ہے۔[2]
ملالی جویا پارلیمان کی ایسی خاتون رکن ہے جو عبدالرسول سیاف اور مجاہدین کے دیگر بڑے رہنماؤں پر شدید تنقید کے لیے مشہور ہے۔
ملالی جویا افغان جنگجو سرداروں اور حکومت کی سخت ناقد رہی ہے اور وہ مسلسل افغان خانہ جنگی کے دوران جنگی جرائم میں ملوث افغان وارلارڈز اور لیڈروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے مطالبات کرتی چلی آرہی ہے۔
کابل میں پارلیمنٹ میں خطاب کر ہی رہی تھیں کہ سپیکر نے جہاں انہیں خاموش رہنے کی تلقین کی وہاں ارکان اسمبلی نے ان کے خلاف شور مچا مچا کر پارلیمنٹ کو ایک “مچھلی منڈی“ میں بدل دیا ۔ “ اسے چپ کرایا جائے ‘ اس کا منہ بند کیا جائے ‘ اسے ایوان سے باہر پھینک دیا جائے ‘ اسے ہرگز ایوان میں واپس نہ آنے دیا جائے ۔“ ارکان اسمبلی اُٹھ اُٹھ کر ہاتھ ہوا میں بلند کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے ۔ پھر پارلیمنٹ کے محافظوں نے اس خاتون رکن مالالائی جویا کو بازؤں سے پکڑ کر پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا ۔
کابل میں ہونے والے مظاہرہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انہوں نے ملالی جویا کے حق میں پرزور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بڑے بڑے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور مذکورہ رکن پارلیمان کے حق میں نعرے درج تھے۔ اسی طرح کے چھوٹے بڑے مظاہرے افغانستان کے دیگر شہروں میں بھی منعقد ہوئے جن میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے حکومت سے خاتون رکن پارلیمان کی برطرفی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ [3] [4]
کینیڈا میں جویا نے بیان دیا کہ نیٹو فوجوں کی موجودگی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا، قوم بندوق کے سائے میں زندگی گزار رہی ہے، اور نہ ہی افغان خواتین کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ [5]
افغانستان کی عالمی شہرت رکھنے والی سیاستدان ‘ خاتون پارلیمانی رکن ‘ ملالی جویا نے کہا ہے کہ افغانستان کی قومی پارلیمان‘ خونی قاتلوں ‘ منشیات کے سمگلروں ‘ جنگی مجرموں اور معاشرے کے ناسور سیاستدانوں کا مجموعہ ہے اور امریکہ و یورپ اِن جنگی مجرموں کی حمایت کر رہے ہیں ۔ [6]
جیسا کہ "بیرونی روابط" فہرست سے ظاہر ہے کہ اردو اخبارات میں ان کا تذکرہ نہیں ملتا۔[6]
[ترمیم] بیرونی روابط
- افغان پارلیمان ؛ قاتل خونیوں ‘ سمگلروں کی آماجگاہ
- Malalai Joya on HARDtalk program of BBC - BBC News, May 21, 2009
- MP for Farah Province condemns NATO bombings - Z Magazine, May 16, 2009
- A voice of hope for Afghanistan's women - Z Magazine, The Age, April 14, 2009
- A brave woman in Afghanistan - The Guardian Magazine, December 1, 2008
- Bearing Witness: The Afghan Tragedy, By Malalai Joya - The Nation Magazine, October 7, 2008
- Afghan MP receives courage award - Channel 4 (UK), October 6, 2008
- Bravest Woman in Afghanistan Podcast Interview with Malalai Joya by the International Museum of Women. July 16, 2008.
- "Canada should change its policy on Afghanistan," by Malalai Joya, Rabble News, March 3, 2008
- Defense Committee for Malalai Joya
- "Suspended Afghan parliamentarian to visit Canada", by Gina Whitfield, Rabble News, October 24, 2007
- Malalai Joya: courage under fire - Telegraph Magazine, September 29, 2007
- The Bravest Woman In Afghanistan - Democracy Now Radio/TV, June 19, 2007
- Joya: "National unity cannot be achieved through forgiving national traitors" - The Independent, February 5, 2007
- Afghan Leader Warns of Another 9/11 - NewsMax.com , Oct. 27, 2006
- Malalai Joya Breaks the Fear Barrier in Ottawa - The Canadian Dimension , Sep.15, 2006
- Afghan MP says she will not be silenced - by Tom Coghlan, BBC News, Jan 27, 2006
- Afghan Legislator, Malalai Joya - Radio Free Europe/Radio Liberty, Dec 29, 2005
- Malalai Joya: Confronting Afghan warlords - The Peninsula (Qatar's Daily) , Nov 24, 2005
- Profile: Malalai Joya - BBC News, Nov 12, 2005
- The Woman Who Defies Warlords - World Pulse Magazine, 2005
- Malalai Joya is part of modern Afghan history - Agence-France Presse, Oct 24, 2005
- Female foe of warlords faces them in Afghan assembly - Reuters, Oct 6, 2005
- The women of Afghanistan find a leader - New Statesman, Sept 19, 2005
- Malalai Joya Discusses Continuing Violence and Upcoming Elections in Afghanistan - Democracy Now, Sept 13, 2004
- A populist hero emerges from under the rule of the gun - The Globe and Mail, July 27, 2004
- Joya Speech Breaks Wall of Silence - Institute for War and Peace Reporting, Dec 22, 2003
- Delegate lashes out at Afghan council - Associated Press, Dec 17, 2003
- An Afghan Voice That Fear Won't Silence - By Nora Boustany, The Washington Post, March 17, 2006