ملمس مصفوفہ
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
مُخطط |
graph |
ریاضی کی شاخ نظریہ مخطط میں مخطط کی اقمات a اور b کو ملمس کہا جائے گا اگر اِن کو کنارہ e جوڑتا ہو۔ اس کے علاوہ a اور b کو e پر ورود کہا جاتا ہے، اور e کو a اور b کے ساتھ ورد کہا جاتا ہے۔ ![]()
ملمس مصفوفہ [ترمیم]
مخطط G جس کی اقمات n ہیں۔ ملمس مصفوفہ M(G) ایسی
مصفوفہ ہے، جس کے ستون j اور قطار i پر درج عدد اقمات i اور j کو جوڑنے والے کناروں کی تعداد ہے۔ نیچے مثال میں مخطط کی 4 اقمات ہیں، اس لیے ملمس مصفوفہ
ہے۔ قطار 1 تا 4 ہیں اور ستون بھی 1 تا 4 ہیں۔ چونکہ قمہ 1 اور 2 کو تین کنارے جوڑتے ہیں، اس لیے قطار 1 اور ستون 2 پر 3 درج ہے، اور قطار 2 اور ستون 1 پر بھی 3 درج ہے۔
|
|
G |
ملمس مصفوفہ (سمتی مخطط) [ترمیم]
سمتی مخطط D جس کی اقمات n ہیں۔ ملمس مصفوفہ M(D) ایسی
مصفوفہ ہے، جس کے قطار i اور ستون j پر درج عدد اقمات i سے j کو جوڑنے والے تیروں کی تعداد ہے۔
بیرونی روابط [ترمیم]
E=mc2 اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات
![M(G)=\left[\begin{matrix}
0 & 3 & 1 & 0 \\
3 & 0 & 1 & 1 \\
1 & 1 & 1 & 1\\
0 & 1 & 1 & 0
\end{matrix}\right]](http://upload.wikimedia.org/math/2/f/9/2f9a221ffee9af1e2428ae27f39674cb.png)