تبادلۂ خیال صارف:Drcenjary پر موضوع

اردو ویکیپیڈیا اور ریختہ ڈاٹ اوآر جی کے بیچ تال میل کی کوشش

5
Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عالی جناب!

ریختہ ڈاٹ او آر جی اور سنجیو صراف صاحب سے غالبًا آپ واقف ہوں گے۔ ہر سال یہ لوگ جشن ریختہ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسہ کرتے ہیں۔

امسال میں نے سنجیو صراف صاحب کو خط اور ای میل سے اردو ویکیپیڈیا اور ریختہ ڈاٹ کام کے بیچ تال میل کے مواقع پر خطاب کی درخواست کی۔ مجھے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق رجسٹرار کا ای میل ملا جس کی رو سے اس سال کے مقررین کے طور پر موقع دینا مشکل ہے۔

ای میل کا متن آپ کو روانہ کرنا چکا ہوں۔ دیکھیے کہ ہمارے اور ان کے درمیان کچھ اور تال میل کے مواقع ہیں بھی کہ نہیں۔

Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جناب عالی! ریختہ ڈاٹ اوآر جی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق رجسٹرار (؟) کا کیا رشتہ ہے؟ اس سے پہلے کہ ہم اردو ویکی پیڈیا اور ریختہ ڈاٹ اور آر جی کے تال میل کی بات کریں ہیمں یہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ ریختہ۔۔۔ کی پالیسی کیا ہے؟ اس کے عزائم کیا ہیں؟ کیا وہ ویکی پیڈیا کی طرح سب کے لیے یکساں ہے؟ صارفی دور میں اردو کی مارکٹنگ کرنا اور بات ہے اردو کی بقا کے لیے کام کرنا دوسری بات ہے۔ شاید آپ کو پتہ ہو کہ صاحب کا تعلق ناگ پور سے ہے ۔ دہلی میں قیام پذیر ہیں۔ اپنی کمپنی چلاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ انھیں اردو سے محبت ہے۔ حالیہ مرکزی حکومت کے دور خلافت میں ہوئے مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی جلسہ میں تشریف لائے تھے ۔ تقریر دیکھ کر انھوں نے پڑھی تھی۔۔۔آپ سے التماس ہے کہ تفصیلات کا پتہ لگائیں۔Seeing the end in the beginning۔ مجھے یاد پڑتا ہے شعیب صاحب نے بھی بات اٹھائی تھی۔۔ میں نے ان سے بی درخواست کی تھی کہ دیکھ لیں، سمجھ لیں پھر معاملہ کو آگے بڑھائیں۔ صارفی مزاج، Intellectual Property Rights ، اور Copy Rights Acts کے معاملات اتنے پیچدہ ہیں زبان اس میں پھنس کر رہ جاتی ہے۔ اردو ویکی پیڈیا یہاں محفوظ ہے۔ اب دیکھئے اسی ماہ کے آخری عشرہ میں کرناٹک میں ویکی پیڈیا پر میں کویپویونیورسٹی میں ایک presentation دینے جا رہا ہوں جو کہ میرا چوتھا presentation ہو گا۔ (نجی طور پر ) مقصد صرف یہ ہے کہ اور صارفین کو لائیں جو فی الحال مصروف مٹھی بھر لوگ جو یہاں (اردو ویکی پیڈیا میں) کام میں لگے ہوئے ہیں اپنی پریشانیوں، ذمہ داریوں کے باوجود رضاکارانہ طور پر آگے آئے ہوئے ہیں۔ ان کی مدد کریں۔ Hi fi والا معاملہ یہاں نہیں ہے۔ یہ کا م پیغبروں والا ہے۔ آپ نے یوکرین والا کارنامہ تن تنہا جو انجام دیا ہے وہ اسی نوعیت کا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اور بھی آئیں گے۔ بس لگے رہیں صاحب۔ میری رائے ہے کہ ہمیں اسی کی طرف توجہ دینی ہے۔کیوں نہ ہم اور بھی دیگر زبانوں کے ساتھ اور منصوبے شروع کریں؟

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)
  1. جہاں تک میں سمجھا ہوں، ریختہ ڈاٹ اوآر جی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق رجسٹرار اس کانفرنس لائحہ عمل کو رو بہ عمل لا رہے ہیں۔
  2. حقوق نسخہ کا معاملہ نازک تو ہو سکتا ہے، تاہم جہاں ریختہ ڈاٹ او آر جی کو واضح لائسنس حاصل ہے وہاں ہم ایک معاہدے کے طور خاص طور پر میڈیا فائلز کو فیئر یوز کے تحت استعمال کر سکتے ہیں۔
  3. میں دوسری زبانوں کے اشتراک کی بھی کوشش کرنا چاہوں گا۔ تاہم بیس طویل مضامیں کے بجائے 4-5 چھوٹے مضامین پر معاملہ طے کرنے کی کوشش کروں گا۔
Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

1۔ای میل سے پتہ چلتا ہے کہ موصوف جامعہ میں انگریزی زبان سے جڑے ہوئے تھے۔اب بطور روزگار جڑے ہوئے ہیں۔مجھے ذاتی طور پر شک ہے آپ اردو سے جنونی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ 2۔میری ذاتی رائے ہےکہ ریختہ ڈاٹ کام کو اپنے طورپر کام کرنے دیں ہمیں اپنے طور جو ویکی پیڈیا کا طریقہ کار پے اپنائیں گے۔ 3۔راقم آ پ سے متقق ہے۔ اور آپ کے ساتھ بھی۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جیسا آپ ارشاد فرمائیں، جناب والا۔

"اردو ویکیپیڈیا اور ریختہ ڈاٹ اوآر جی کے بیچ تال میل کی کوشش" کا جواب دیں