تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب!

کیا یہ مضمون کسی موجود تنظیم پر ہے یا بالکل فرضی نوعیت کا ہے؟

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اسلام علیکم مزمل الدین بھائی،

میں نے کراچی یا پاکستان کے کسی اخبار میں اس نام کی تنظیم کے بارے میں نہیں پڑھا۔ فرضی نہ بھی ہو تو معروفیت کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔ اسے حذف کردینا چاہیے۔ موصوفہ شروع میں اچھے اور معروف مضامین تحریر کیے جسے میں نے ویکی اسلوب کے مطابق ڈھالا بھی لیکن آخری 4 یا 5 مضامین معروفیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ مثال کے طور پر کراچی کے اسپتالوں میں سے سول اسپتال، جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے اطفال، قومی ادارہ برائے قلب، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال، ہمدرد یونیورسٹی اسپتال، او ایم آئی  اور ضیاء الدین اسپتال وغیرہ کے ساتھ چند اور اسپتال معروف ہیں لیکن باقی اسپتال معروفیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

اسی طرح اردو بچاؤ تحریک لسانی و سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے قلیل مدت کے لئے بنائی گئی تھی جس کے سرخیل اس وقت کے کالج پروفیسران تھے۔ اس کا مقصد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور سیاستدانوں سے مل کر ملازمت پیشہ فوائد حاصل کرنا تھا۔ اس تنظیم کا وجود اس ایک خبر کے علاوہ کسی بھی حوالے سے تاریخ میں اس کا وجود نہیں۔ عنوان سے کسی خاص تنظیم کا اشارہ ملتا ہے جو دھوکا ہے۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اردو بچاؤ تحریک کے بارے میں یہ ذیلی معلومات بھی آپ شامل کردیجیے۔ ڈان کا حوالہ تو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ اس کے علاوہ میں نے ایک تحقیقی مقالے میں بھی اس تنظیم کا نا م دیکھا تھا، جو سر دست یاد نہیں آرہا ہے۔

"ادارہ استحکام شرکتی ترقی" کا جواب دیں