ویب سائٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(موقعِ حبالہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ویب سائٹ (انگریزی: website یا web site) بنیادی طور پر ایک ویب سائٹ دراصل معلومات کا ایک ایسا مجموعہ ہوتا ہے کہ جس کو انٹرنیٹ پر رکھنے کے لیے صفحات کی شکل میں تشکیل دیا جاتا ہے جنکو ویب پیج کہتے ہیں اور ایسے صفحات عموما کسی ایک نام کے تحت ترتیب دیے جاتے ہیں جسے ڈومین نیم کہتے ہیں ، اکثر اوقات اس ڈومین نیم میں پھر مزید سب ڈومین بھی پائے جاتے ہیں۔

ویب سائٹ پر موجود صفحات کو مثالی طور پر ایک خاص قسم کی ترمیز میں لکھا جاتا ہے جسکو ایچ ٹی ایم ایل کا اختصار دیا جاتا ہے، اور HTTP کے دستور استعمال کرتے ہوئے ان صفحات کو، نیٹ پر موجود سرور سے کسی صارف کے ویب براؤزر تک باآسانی منتقل کرا جاسکتا ہے۔

کسی ایک ویب سائٹ پر موجود، صفحات کو اسی ویب سائٹ کا ایک مشترکہ قاعدہ یعنی یو آر ایل استعمال کرتے ہوئے شناخت کیا جاتا ہے، اس مشترکہ قاعدے (URL) پر موجود صفحہ کو صفحہ اولیں بھی کہتے ہیں۔ یہ یو آر ایل اس موقع پر موجود تمام صفحات کو ایک ترتیب وار شکل میں رکھتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہائپرلنک کے ذریعے ان مختلف صفحات کو آپس میں مربوط بھی کیا جاتا ہے اور ان ہی کی مدد سے وہ ڈھانچہ تیار ہوتا ہے کہ جو کسی صارف کو اس موقع کا دورہ کرنے پر نظر آتا ہے۔

کچھ ویب سائٹ، ایسے بھی ہوتی ہیں کہ جن کے اجزاء (جزوی یا کلی) دیکھنے کے لیے کوئی قسط بھی مقرر ہوتی ہے ایسی ویب سائٹ عام طور پر تجارتی بنیادوں پر خدمات فراہم کرتی ہیں انکی چند مثالوں میں بعض خبروں ، تازہ ترین منڈی کے نرخ ، اور یا پھر جدید ترین تحقیقی مواد شائع کرنے والے جریدے شامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]