ویب سائٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Gnome-devel.svg اس مضمون / موضوع / اصطلاح کا نام گفت و شنید سے ہونے والی اتفاقِ رائے کے بعد پرانے نام ---- موقع جال ---- سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ اگر آپ کو دائرۃ المعارف کے کسی بھی صفحے پر اس کے لئے کوئی دیگر اصطلاح یا اس کا پرانا نام نظر آئے تو براۂ کرم اسے درست کرکے اس صفحے کے عنوان کی عبارت سے مماثل کر دیجئے۔

موقع رابط یا موقع جال کو انگریزی میں website یا web site کہا جاتا ہے۔ یہ لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے web اور site ، یعنی ایک ایسی site جو کہ web پر کسی جگہ موجود ہے۔ چونکہ web کو اردو میں جال ( لغوی معنی مکڑی کا جالا ) کہا جاتا ہے اور site کہتے ہیں کسی بھی جگہ کو، یا کسی چیز کے اسکے ماحول کی نسبت سے مقام کو ، اور اس کو اردو میں موقع کہا جاتا ہے۔ لہذا اسی وجہ سے اردو میں website کو موقع جال کہا جاتا ہے۔

بنیادی طور پر ایک موقع جال دراصل معلومات کا ایک ایسا مجموعہ ہوتا ہے کہ جس کو شبکہ یا internet پر رکھنے کے لیۓ صفحات کی شکل میں تشکیل دیا جاتا ہے جنکو صفحات جال یا web pages کہتے ہیں اور ایسے صفحات عموما کسی ایک نام کے تحت ترتیب دیے جاتے ہیں جسے اسم میدان یا domain name کہتے ہیں ، اکثر اوقات اس اسم میدان میں پھر مزید ذیلی میدان یعنی subdomain بھی پائے جاتے ہیں۔

موقع جال پر موجود صفحات کو مثالی طور پر ایک خاص قسم کی ترمیز میں لکھا جاتا ہے جسکو HTML کا اختصار دیا جاتا ہے، اور HTTP کے دستور استعمال کرتے ہوئے ان صفحات کو ، جال پر موجود server سے کسی صارف کے web browser تک باآسانی منتقل کرا جاسکتا ہے۔

کسی ایک موقع جال پر موجود، صفحات جال کو اسی موقع جال کا ایک مشترکہ قاعدہ یعنی URL استعمال کرتے ہوئے شناخت کیا جاتا ہے، اس مشترکہ قاعدے (URL) پر موجود صفحہ کو ہــوم پیج بھی کہتے ہیں۔ یہ URLs اس موقع پر موجود تمام صفحات کو ایک ترتیب وار شکل میں رکھتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہائپرلنکس کے زریعے ان مختلف صفحات کو آپس میں مربوط بھی کیا جاتا ہے اور ان ہی کی مدد سے وہ ڈھانچہ تیار ہوتا ہے کہ جو کسی صارف کو اس موقع کا دورہ کرنے پر نظر آتا ہے۔

کچھ مواقع جال، ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن کے اجزاء (جزوی یا کلی) دیکھنے کے لیۓ کوئی قسط بھی مقرر ہوتی ہے ایسے موقع جال عام طور پر تجارتی بنیادوں پر خدمات فراہم کرتے ہیں انکی چند مثالوں میں بعض خبروں ، تازہ ترین منڈی کے نرخ ، اور یا پھر جدید ترین تحقیقی مواد شائع کرنے والے جریدے شامل ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]

مزید دیکھیۓ[ترمیم]