مکاشفۃ القلوب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مکاشفۃ القلوب حجة الإسلام امام غزالى کی تصنیف ہے جوعلم تصوف پر مشتمل ہے آپ علم تصوف میں بہت نمایاں اورممتاز حیثیت کے حامل تھے۔ آپ کو تالیف علوم وفنون میں مہارت تامہ حاصل تھی۔

کتاب کا موضوع[ترمیم]

کتاب مکاشفة القلوب » تصوف کے موضوع پر ہے لیکن یہ آپ کی اپنی تصنیف نہیں بلکہ آپ کی کتاب ” المكاشفة الكبري “ کا اختصار ہے جس میں اصلاح اعمال کے حوالے سے کافی معلومات ہیں اور مختلف عنوانات کے تحت آیات، احادیث، اقوال بزرگان دین اور مختلف واقعات و حکایات درج ہیں جن میں موت اور قبر وآخرت کی یاد کے بے شمار احوال ہیں۔ ۔ اگر مکاشفة القلوب » کا گہری نظر سے جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوگا کہ یہ امام غزالی کی کسی ایک کتاب کا اختصار نہیں ہے بلکہ اس کے لیے آپ کی اور آپ کے بعد والوں کی کتب سے بھی استفادہ کیا گیا ہے کیونکہ اس میں منیۃ المفتی، زہر الریاض اور ابن القیم وغیرہ کا ذکر ہے اور اس کتاب کا انداز بھی امام غزالی کے طرزتر می سے مختلف نظر آتا ہے بہرحال ترغیب و ترہیب اور پند و نصائی کے حوالے سے اس کتاب میں کافی مواد ہے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مکاشفۃ القلوب تصوف پبلیکیشنز لاہور