نابذہ
وکیپیڈیا سے
نَـابِـذہ (Centrifuge) ، جسکو مرکز گریزہ بھی کہا جاتا ہے دراصل ایک ایسا آلہ ہوتا ہے کہ جو ایک حرکیہ یعنی مـوٹـر کے ذریعے گردشی حرکت پیدا کرتا ہے اور اس گردش کی وجہ سے پیدا ہونے والی مرکزگریز قوت ، کسی آمیزے میں موجود مختلف (ہلکے اور بھاری) اوزان رکھنے والے اجزاء کو علیحدہ کرنے کے لیۓ استعمال کی جاتی ہے۔
- Centrifuge کا لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے، centri بمعنی مرکز اور fugere بمعنی فرار ، گریز یا دور ہونا
- نابذہ کا لفظ نبذ سے بنا ہے جسکے معنی مرکز سے دور ہونے کے ہیں
- نابذہ یا سینٹری فیوج کو، مرکز گریزی یعنی مرکز سے گریز کرنے والا بھی کہا جاتا ہے
- نابذہ کا متضاد لفظ ، جابذہ یا مرکز مائل (centripetal) ہے
[ترمیم] اقسام
نابذہ کی تقریباًً پانچ اقسام ہیں:
- برمیز یا خُردنابذہ (desktop centrifuge or microcentrifuge)
- تیزرفتار نابذہ (High-speed centrifuge)
- تبریدی نابذہ (Cooling centrifuge)
- برق رفتار نابذہ (Ultracentrifuge)
- ارض طرازی نابذہ (Geotechnical centrifuge)
[ترمیم] مزید دیکھئے
- مرکز گریز قوت (Centrifugal force)
- مرکز گریزی (Centrifugation)
- گیس نابذہ (Gas centrifuge)