نامساوات
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
The feasible regions of linear programming are defined by a set of inequalities.
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
نامساوات |
inequality |
ریاضیات میں نامساوات دو اشیاء کے مقابلتاً جثہ یا رتبہ بارے بیان ہے "یا" یوں کہ کیا وہ اشیاء ایک ہی ہیں یا نہیں (یہ بھی دیکھو مساواتی)۔
- علامت
a < bکا مطلب ہے کہ a کمتر (چھوٹا) ہے b سے۔ - علامت
a > bکا مطلب ہے a کہ بڑا ہے b سے۔ - علامت
a ≠ bکا مطلب ہے کہ a برابر نہیں ہے b کے، مگر یہ نہیں بتاتا کہ ایک دوسرے سے بڑا ہے یا حتی کہ یہ بھی نہیں بتاتا کہ ان کا آپس میں موازنہ بھی کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
اوپر کہ تمام بیانوں میں a برابر نہیں ہے b کے۔ ان نامساوات کو حتمی کہا جاتا ہے۔ علامت a < b کو یوں بھی پڑھا جا سکتا ہے a کہ حتماً b سے کم ہے۔
حتمی نامساوات کے برعکس، دو اقسام کے نامساوات بیان ایسے ہیں جو حتمی نہیں ہوتے:
- علامت
a ≤ bکا مطلب ہے کہ a کم یا برابر ہے b کے (یا یوں کہیں a کہ بڑا نہیں ہے b سے)۔ - علامت
a ≥ bکا مطلب ہے کہ aبڑا یا برابر ہے b کے (یا یوں کہیں a کہ چھوٹا نہیں ہے b سے)۔
E=mc2 اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات