نظامی بدایونی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نظامی بدایونی اپنے وقت کے شاعر ادیب صحافی ماہر تعلیم سیاست دان اور مصلح قوم تھے

نام[ترمیم]

پورا نام نظام الدین حسین نظامی بدایونی بدایوں اترپردیش کا مشہور و قدیم ضلع ہے

ولادت[ترمیم]

نظامی بدایونی 1872ء مولوی فخر الدین کے یہاں پیدا ہوئے جن کا تعلق بدایوں کے شیوخ صدیقی خاندان سے تھا

تعلیم[ترمیم]

نظامی بدایونی نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی بعد ازاں انگریزی تعلیم حاصل کی

ملازمت[ترمیم]

ملازمت کاآغاز کلکٹری شاہجہانپور 1892 سے ہوا اور 1903 میں نوکری سے مستعفی ہوگئیں

ادبی خدمات[ترمیم]

اچھا ادبی ذوق رکھتے 1891 میں باقاعدہ شاعری شروع کی تھی اور اس کے ساتھ مضمون کا آغاز بھی کر دیا پہلا مضمون 1891 منشی رحمت اللہ رعد نامی پریس کانپور سے شائع ہوا بعد میں ان کے مضامین مہرنیمروز الحلال مرادآباد اردو اخبار مرادآباد انتخاب لاجواب لاہور تہذیب لاہور زمانہ کانپور مشیر اٹاوہ سے شائع ہوئے ہیں

نظامی پریس[ترمیم]

1905 میں نظامی پریس قائم کیا جس نے نہ صرف بدایوں بلکہ ہند و پاک میں اپنی پہچان بنائی اس ٹیکنالوجی کی تعلیم کی غرض سے اپنے بیٹے کو 1925 س میں لندن بھیجا نظامی پریس سے 1915میں غالب کا دیوان سر راس مسعود کے مشورہ سے آب و تاب سے شائع ہوا[1]

تصنیفات[ترمیم]

  • نعت مثنوی صبح میلاد 1896
  • اسلامی جوش 1896
  • موجود کی خوشی 1898
  • گلدستہ دکن 1920
  • تجلیات سخن 1930
  • قوم کی فریاد 935
  • لمعات نظامی 1955
  • قاموس المشاہیر حصہ دوم (1926ء -)
  • قاموس المشاہیر حصہ اول (1924ء)

وفات[ترمیم]

8 جون 1946ء کو ان کی وفات ہوئی[2]

  1. قاموس المشاہیر حصہ اول نظامی بدایونی،نظامی پریس بدایون
  2. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/5461