نیناسیمون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نیناسیمون

پیدائش: 21 فروری 1933

انتقال:21 اپریل 2003ء

موسیقی کی دنیا کی ایک بہت بڑی ہستی Jazz اور Blues گلوکارہ۔نینا کا تعلق یوں تو امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولینا سے تھا لیکن لیکن وہ خاصے عرصے سے فرانس میں رہائش پذیر رہیںانیس سو پچاس کی دہائی میں انہوں نے اس وقت کے امریکی معاشرے میں پائے جانے والے نسلی تعصب کا سامنا کیا اور غیر معمولی طور پر نیویارک کے ایک بہت ہی مایہ ناز موسیقی کے اسکول میں پیانو کی تربیت حاصل کی۔ وہ امریکہ میں نسلی تعصب کے خلاف جاری تحریکوں سے وابستہ رہیں اور متنازعہ شخصیت میلکم ایکس کے ساتھ بھی ان کا رابطہ رہا۔

انیس سو انسٹھ میں انہوں نے اپنا پہلا گانا گایا جس کے بعد ان کا شہرۂ آفاق گانا ’my baby just cares for me‘ سامنے آیا جو بیسویں صدی کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا قرار دیا جاتا ہے۔ یہ گانا انیس سو اسّی کی دہائی میں ایک بار پھر جاری کیا گیا اور اتنا ہی مقبول ہوا جتنا پہلی بار ہوا تھا۔

نیناسیمون گاتے ہوئے

نینا سیمون اپنے سخت مزاج کی وجہ سے بہت مشہور تھیں۔ وہ عموماً اپنے کنسرٹ پر بہت تاخیر سے پہنچا کرتی تھیں اور انہوں نے ایک مرتبہ اپنی ریکارڈنگ کمپنی کے مالک پر غصے میں آ کر گولی بھی چلا دی تھی۔

نینا کو ان کے پیانو بجانے کے منفرد انداز اور ان کی مخصوص آواز کی وجہ سے آنے والی صدیوں میں یقیناً بہت چاہت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ ۔