وادی گٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


وادی گٹ قدرتی حسن سے مالا مال یہ علاقہ گٹ ہے۔جو سوات کے شمال مشرق میں واقع ہے۔علاقہ گٹ کا شمار سوات کے بلند مقامات میں ہوتا ہے۔سطح سمندر سے اس کی بلندی 8000 سے لیکر9000 فٹ تک ہے۔ اور اس کے کل ابادی تقریباً 5000 پانچ ہزار ہے شمال مشرق کی طرف یہ سوات کا آخری حصہ ہے۔ اس سے آگے مخوزی ضلع شانگلہ کے حدود شروع ہوتی ہے۔ یہ علاقہ ملم جبہ کے پہاڑوں کے ساتھ لگا ہوا ہے۔ بلکہ ملم جبہ اور گٹ کے درمیان صرف ایک پہاڑ ہے۔یونین کونسل اکامعروف بامی خیل اور تحصیل بابوزئی سیدوشریف ہے۔ یہ علاقہ سیر و سیاحت کے لیے بہت موزون ہے۔ کیونکہ یہاں قدرتی جنگلات، خوبصورت چشمے،بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں۔نیکوڈھیرئ اور باباڈھیرئ اسی طرح سرے شاہ سر میں انسان کو دلی فرحت،سرور اور سکون ملتا ہے۔ یہاں خاموش ماحول ہے