ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/عارف سومرو
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم احباب گرامی قدر! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔
اردو ویکیپیڈیا روز بروز ترقی کررہا ہے، اور نئے نئے احباب اس قافلہ میں شامل ہو کر علمی و تخلیقی سفر میں ہم رکاب ہورہے ہیں۔ جیسے جیسے یہ دائرۃ المعارف ترقی کررہا ہے ویسے ویسے اس کی انتظامی نگہداشت اور ذمہ داریوں میں حساسیت بڑھ رہی ہے۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر فعال منتظمین کی ایک بار پھر کمی نظر آ رہی ہے، میں خود نوکری کی وجہ سے دو دو مہینے غائب رہتا ہوں، نثار احمد اردو ویکی سے روٹھ چکے ہیں اور عرفان ارشد کی تعلیمی مجبوریاں ہیں، نیز اردو ویکیپیڈیا کی خوبی رہی ہے کہ یہاں دیگر چھوٹی ویکیوں کے مقابلے میں انتظامی اختیارات والے صارفین کی تعداد زیادہ رہی ہے۔ یہ اس صارف کے کام کی قدردانی بھی ہے اور اردو یکی کے ترقی کرنے کی نشانی بھی، ہم اگلے سال میں مضامین کے حجم اور معیار پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ سو 2017ء میں ہمیں ڈاکٹر سنجری، ابو السرمد، شہاب اور عمیر مرزا جیسے قابل صارفین کو مزید آگے لانا ہو گا، سو آغاز محمد عارف سومرو بھائی سے کیا جا رہا ہے۔
میں محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) کو منتظمی کے لیے نامزد کررہا ہوں۔
- یہ رائے شماری 31 دسمبر 2016ء سے شروع ہو کر 10 جنوری 2017ء تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔
- تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔
--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:35, 31 دسمبر 2016 (م ع و)
سوالات برائے عارف سومرو صاحب
جناب عارف سومرو صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
- جواب: نئے صارفین کو ویکیپیڈیا کے ترتیب دئیے ہوئے قوانین سے اگاہ کرنا اور ان کے نئے مضامین اور ترامیم کو ان قوانین کے مطابق پرکھنا۔ پرانے صارفین کی ہمت افزائی کرنا اور انہیں کچھ چنیدہ چنیدہ مضامین کے تحریر / اضافہ / بہتر کرنے کے لیے توجہ دلانا اور ہمت افزائی کرنا۔
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
- جواب: کچھ مہنے پہلے میرا تحریر کردہ مضمون مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی میرے لئے باعث فخر ہے۔ وجہ یہ ہے اس مضمون کی تیاری میں مخدوم محمد ہاشم کی کتب کو دریافت اور شائع کرنے کے حوالے سے ایک بڑا نام مفتی ڈاکٹر محمد ادریس سومرو السندھی اور میرے چچا پروفیسر (ر) میر محمد سومرو سے بہ نفس نفیس ملاقاتیں بھی ہوئیں، ان سے مشورے بھی ہوئے اور پروفیسر میر محمد سومرو کے ذاتی کتب خانے سے کتب کا حصول بھی شامل رہا۔ یہ مضمون تحقیقی انداز میں لکھنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ مذکورہ مضمون کی تحقیق کے نتیجے میں سندھ کے معروف اور بین الاقوامی شہرت یافتہ علمائے کرام کے کچھ قلمی نسخے دریافت ہوئے جن میں مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی، مخدوم ابوالحسن ٹھٹوی، ابو الحسن ڈاہری، مخدوم محمد حیات السندھی جیسے جید علماء سرِ فہرست ہیں۔
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
- جواب: مجھے یہ کہنے میں عار محسوس نہیں ہوتا کہ کچھ معملات میں میرا رویہ ماضی میں درست نہیں تھا۔ جس کے لئے مجھے آج تک افسوس اور ندامت محسوس ہوتی ہے۔ جس کی وجہ شاید میری نظر میں میری نا سمجھ، کم علمی اور ویکیپیڈیاکے قوانین سے اگاہی کا فقدان تھا۔ ویکیپیڈیا میں صارفین کے حقوق مساوی ہیں، فرائض الگ الگ ہیں (منتظمی وغیرہ وغیرہ)، ویکیپیڈیا پر ایک معمولی ترمیم کرنے والا بھی بہت اہم ہے کیونکہ وہ ترمیم / نیا صفحہ تو بنا رہا ہے۔ پرانے صارفین ویکیپیڈیا کا اثاثہ ہیں جن میں سے کچھ لوگ اپنے شعبوں کے ماہر ہیں۔ ہمیں ان سب سے ان کی علمی استعداد کے مطابق کام لینا ہو گا۔ نئے صارفین کو مضامیں لکھنے کی طرف راغب کرنا ہوگا۔اگر مستقبل میں کوئی نا گفتہ صورتحال پیدا ہوتی ہے تو کچھ سنئیر صارفین اور منتظمین سے مشورہ کر کے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کروں گا۔ اس کے علاوہ میری یہ حتی الامکان کوشش ہو گی کہ کسی صارف کی دل آزاری نہ ہو۔
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
- جواب: اس سوال کا جواب دینا بہت مشکل ہے۔ یقیناً ہاں۔ یہاں کسی ایک کا نام لینا مناسب نہیں۔ محترم مزمل الدین کی شخصیت مجموعی طور پر مجھے متاثر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ محترم طاہر اختر صاحب ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔ محترم عبید رضا متظمی اور تکنیکی امور میں ماہر ہیں۔ محترم محمد شعیب کی تکنیکی امور کے سلسلے میں معلومات، املا اور ان کی اردو دانی کا میں دل سے معترف ہوں۔ ڈاکٹر سنجری تعلیمی امور، املا اور اردو دانی میں ماہر ہیں۔ محترم عثمان خان اعلیٰ پائے کے صارف ہیں۔ محترم محمد عمیر مرزا ہمہ جہت شخصیت ہیں، وہ بیک وقت تاریخ (عمومی و اسلامی)، خط زمانی، علمائے اسلام و رجال، سیرت النبی کے علاوہ بہت سے شعبوں میں ماہر ہیں۔ کس کس کا نام لوں، محترم محمد افضل، محترم رحمت عزیز چترالی، محترم ابوالسرمد، محترم علی نقی، محترم فیروز اردو والا، محترم عبد الرزاق قادری، محترم اسد علی جوگی (جوگی ڈان) یہ سب اردو ویکیپیڈیاکی انگشتری کے ایک سے بڑھ کر ایک نگینے ہیں۔
تائید
- ' – ڈھیر ساری امیدوں کے ساتھ--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:37, 31 دسمبر 2016 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:16, 31 دسمبر 2016 (م ع و)
- تائید
:)
—خادم— 06:01, 31 دسمبر 2016 (م ع و) - تائید--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:55, 31 دسمبر 2016 (م ع و)
- '--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:07, 31 دسمبر 2016 (م ع و)
- تائید، عارف سومرو کافی فعال صارف ہے، انکو منتظم کیا جاے تو بہتر ہے، شکریہ۔Jogi don (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:32, 6 جنوری 2017 (م ع و)
- تائید-- شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:36, 6 جنوری 2017 (م ع و)