ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024/ہفتہ 15

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فیصل بن عبدالعزیز آل سعود
فیصل بن عبدالعزیز آل سعود

 • …کہ پاکستانی شہر فیصل آباد کا نام سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود (تصویر میں)کے نام پر رکھا گیا۔ اس سے پہلے اسے لائل پور کہا جاتا تھا؟
 • …کہ بحر الکاہل رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے جس کا رقبہ 169 ملین مربع کلومیٹر ہے؟
 • …کہ اردو زبان کا پہلا ناول مراۃ العروس ہے؟
 • …کہ پاپوا نیو گنی میں دنیا کی سب سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں جن کی تعداد 840 ہے؟
 • …کہ چاندی کے سکوں کو روپیہ کا نام شیر شاہ سوری نے دیا تھا؟