ٹیری مندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کرک میں ہندوؤں کی واحد سمادھی ٹیری مندر سیاحوں کے لیے بہت پُرکشش ہے۔ شری پرم ہنس جی مہاراج کی یہ سمادھی نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان کے مختلف حصوں اور اس سے باہر ہندو برادری کے لیے مذہبی اہمیت رکھتی ہے۔ ٹیری کا یہ مندر ایک مقدس مقام کے طور پر ہندو عقیدت مندوں اور یاتریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے جو یہاں تعظیم دینے، آشیرواد حاصل کرنے اور مذہبی رسومات میں حصہ لینے کے لیے آتے ہیں۔