پائیدان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پائیدان (انگریزی: Mat) کسی کپڑے یا ٹاٹ کی خاص ڈیزائن میں بننے والی شے ہے جس کو فرش یا چوپٹ سطح پر ڈال کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ پائیدان کئی مقاصد کے لیے زیر استعمال ہے:

O ان اشیا کی صفائی کے لیے جو اس پر رکھی جائیں، جیسے کہ اس پر جوتوں کو گھس کر صاف کیا جاتا ہے۔

O پائیدان اس کے اوپر کی چیزوں کو تحفظ فراہمی میں معاون ہے جیسے کہ جمناسٹکس پائیدان یا غیر ارتعاشی پائیدان۔

O اپنے نیچے کی چیزوں کے تحفظ کے لیے، جیسے کہ جگہ کی پائیدان یا پائیدان بندی جو موجودہ طور پر ایک متروک فریم سازی اور دستاویز اور تصاویر کے تحفظ کا کام دیتی ہے۔

O ایک باضابطہ یا چوپٹ سطح فراہم کرنے کے لیے، جیسے کہ ایک خاص طور پر تیار کردہ کمپیوٹر ماؤز پیڈ۔

پائیدان کی افادیت[ترمیم]

ایسا کئی بار ہوتا ہے کہ لوگ دفاتر میں اور گھروں میں تیزی سے داخل ہوتے ہیں۔ لوگ سڑکوں کافی چل پھر لیتے ہیں۔ یہ غیر واضغ رہتا ہے کہ وہ مناسب صاف صفائی رکھتے ہیں یا نہیں۔ ایسے میں ایک پائیدان کا ہونا بے حد معاون ہوتا ہے۔ لوگ اپنے جوتوں اور چپل کو بڑی آسانی سے صاف کر کے گھر اور دفتر میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس سے جراثیم کی منتقلی کے امکانات کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ جگہ بھی زیادہ صاف رہتی ہے، نیز پاؤں کا پہناوا بھی درست رہتا ہے۔

پائیدان بہ معنی پیمانہ یا دہلیز[ترمیم]

پائیدان کا استعمال کئی مجازی طور پر ایک پیمانے یا دہلیز کے طور پر بھی ہوتا ہے۔ اس میں اس کی ظاہری شکل مراد نہیں ہوتی بلکہ یہ مراد ہوتا ہے جس کی بات کی جا رہی ہے، وہ کس نہج پر ہے۔ 2019ء میں یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ ایجوکیشن نے سال کی بہترین عالمی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو بھارتی یونیورسٹیوں کی صفوں میں چوتھے پائیدان پر رکھا ہے۔[1] اس سے اس جامعہ کی افادیت اور اس کی جدید تعلیم میں ثمر آوری کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چوتھے پائیدان پر"۔ 29 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2019