مندرجات کا رخ کریں

قدیم سنگی دور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پالیولتھک سے رجوع مکرر)

قدیم سنگی دور (پالیولِتھِک) (انگریزی: Paleolithic) یا (قدیم سنگی) زمانہ قدیم جب تاریخ لکھنے کا رواج (prehistoric) نہ تھا کے اس دور کو کہتے ہیں جب انسان نے پتھر سے اوزار بنانے سیکھ لیے تھے۔ یہ دور زمین پر بنی نوع انسان کے ادوار میں سے لمبا ترین دور تصور کیا جاتا ہے، جو شاید پچیس لاکھ سال پہلے سے (جب انسان نے پتھر سے اوزار بنا کر ان کو اپنی ضرورت کے لیے استعمال کرنا سیکھا) سے لے کر دس ہزار قبل مسیح (جب انسان نے زراعت کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کرنا سیکھا) تک پھیلا ہوا ہے۔

پالیولیتھک یا قدیم پتھر کا زمانہ کے لیے یہ اصطلاح جوہن لوبک نے 1865ء میں استعمال کی جو دو یونانی الفاظ پالیوس ("παλαιός", "paleos") یعنی قدیم یا بوڑھا اور لتھوس ("λίθος", "lithos") یعنی پتھر کے مجموعہ سے بنا ہے۔ پالیولیتھک عہد میزولتھک عہد کے آغاز سے ختم ہوتا ہے۔

گرچہ اس عہد کو پتھر کے اوزاروں کی تیاری اور استعمال سے تعبیر کیا جاتا ہے تاہم اس وقت انسان سے ہڈیوں، چمڑے اور لکڑی کے اوزاروں کا استعمال بھی سیکھ لیا تھا، لیکن ان کی نامیاتی خصوصیات کے پیشِ نظر آج ان کے آثار نہیں ملتے، لیکن پتھر کے اوزاروں کے آثار آج بھی موجود ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]