پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن
مخفف PBA
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدر دفتر 177/ 2, 1st Floor, I.E.P Building, Liaquat Barracks, Shahrah-e-Faisal, Karachi, Pakistan - 75530.
تاریخ تاسیس 23 ستمبر 2005  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام تاسیس کراچی
بانی میر شکیل الرحمن   ویکی ڈیٹا پر (P112) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قانونی حیثیت ایسوسی ایشن   ویکی ڈیٹا پر (P1454) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سربراہ میاں عامر محمود   ویکی ڈیٹا پر (P488) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Chairman میاں عامر محمود
Senior Vice Chairman سلمان اقبال (ARY)
Vice Chairman Mir Ibrahim Rahman (GEO)
باضابطہ ویب سائٹ pba.org.pk

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) (انگریزی: Pakistan Broadcasters Association (PBA)) پاکستان میں ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹرز (نشریات کرنے والے) کی ایک نجی انجمن ہے، جس کا قیام 23 ستمبر 2005 کو کراچی میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس کے دوران، بانی میر شکیل الرحمان کو انجمن کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا۔[1]

میاں عامر محمود (دنیا ٹی وی) پی بی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں۔[2]

تاریخ[ترمیم]

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا قیام 23 ستمبر 2005 کو بانی اراکین کے ایک اجلاس میں عمل میں آیا، جس میں جیو ٹی وی کے میر شکیل الرحمان، انڈس ٹی وی کے غضنفر علی، اے آر وائی کے اے رؤف، اے ٹی وی کے اے جبار، اسلم قاضی، کے ٹی این کے احمد زبیری، آج ٹی وی کے آصف زبیری، ہم ٹی وی کے عمران محبوب، سندھ ٹی وی کے ڈاکٹر کریم، اے وی ٹی خیبر کے ارشد انیس، FM (ایف ایم) 101 کے آغا ناصر، پی ٹی وی کے ارشد خان، سی این این کے محسن نقوی، فلمیزیہ کے عابد شیخ، بزنس پلس کے محمد عاصم، ٹی وی 1 کے ظہیر خان، FM 107 کے میمونہ صدیقی، محمد ذکی، شاہد جاوید اور مہدی رضا، ایف ایم 99 کے وسیم احمد، ایف ایم 105 کے آفاق حیدر، اپنا ٹی وی کے سید سجاد ایچ شاہ، FM91 (ریڈیو)، FM92 اور FM93 کے اکبر بھٹو اور FM96 کے ڈاکٹر رفعت شامل تھے۔ اس اجلاس میں ایسوسی ایشن کے بانی میر شکیل الرحمان کو پی بی اے کا پہلا چیئرمین منتخب کیا۔ بطور پہلے سربراہ میر شکیل الرحمن نے ایک ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس کی سربراہی کی، جس نے ایسوسی ایشن کے قواعد و ضوابط وضع کرنے کے لیے پانچ اراکین کا انتخاب کیا۔[1]

ارکان[ترمیم]

PBA کے ارکان چینلز کو دو اہم اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن[ترمیم]

ٹیلی ویژن کیٹیگری کے ارکان کو مستقل ارکان،[3] ارکان،[4] ایسوسی ایٹ ممبرز،[5] اور ملحق ارکان کے ذیلی زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔[6]

ریڈیو[ترمیم]

ریڈیو کیٹیگری کے ارکان کو ارکان[7] اور ایسوسی ایٹ ارکان میں تقسیم کیا گیا ہے۔ [8]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Pakistan Broadcasters Association established | Pakistan Press Foundation (PPF)"۔ www.pakistanpressfoundation.org (بزبان انگریزی)۔ The News۔ 17 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2021 
  2. "Committees PBA"۔ pba.org.pk (بزبان انگریزی)۔ 26 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2021 
  3. "Permanent Members — PBA"۔ pba.org.pk۔ 29 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2021 
  4. "Members — PBA"۔ pba.org.pk۔ 29 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2021 
  5. "Associate members"۔ 29 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2021 
  6. "Affiliate members"۔ pba.org.pk۔ 29 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2021 
  7. "Radio — associate members"۔ 29 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2021 
  8. "Radio members"۔ pba.org.pk۔ 29 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2021