کروروفلیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک خاتون کی ٹانگوں کی عکاسی۔

کرُوروفِلیا (یا ٹانگوں کی عُضو پرَستی) ایک جنسی کشش ہے، جس میں ایک انسان ٹانگوں کی طرف جنسی توجہ محسوس کرتا ہے۔ اس کشش کے عام تاثرات میں ٹانگوں کے ساتھ مباشرت جسمانی تعامل شامل ہوسکتا ہے یا محض ایک خیالی تصور کے طور پر کام کرتا ہے جس کی دور سے تعریف کی جائے۔ وہ مرد جن کو کروروفیلیا ہوتا ہے، ٹانگوں کو خواتین کے جسم کا سب سے زیادہ پرکشش حصہ سمجھتے ہیں، ان کی دلفریب طبیعت کی وجہ سے۔

جدید دور میں، ٹانگوں کی عُضو پرَستی اکثر مغربی میڈیا کی لاشعوری ضمنی پیداوار کے طور پر ظاہر ہو سکتی ہے۔ جہاں بہت سی دوسری ثقافتیں عوامی سطح پر ٹانگوں کی نمائش کو مکروہ یا غیر مناسب سمجھتی ہیں، وہیں مغربی ثقافت کی اکثریت نے ٹانگوں کی نمائش کو معمول بنا لیا ہے۔ بہت سے دوسرے ممالک میں، وہ شَورٹس اور دوسرے کپڑے جو گھٹنے کے نیچے تک آتے ہیں کافی حد تک شریفانہ سمجھے جاتے ہیں۔ زیادہ تر مغربی میڈیا خواتین کی رانوں کی نمائش کو فروغ دیتا ہے۔ موجودہ دَور میں، گھٹنوں تک آنے والی ڈریسنگ بنیادی طور پر شریفانہ سمجھی جاتی ہے. کیونکہ وہ شرمگاہ اور ان کے ساتھ متصل حصوں (یعنی ران کی ہڈی) کو مکمّل طور پر ڈھانپ لیتی ہیں، اس ہی کے ساتھ اگر کوئی عورت اپنی ٹانگوں کو ٹخنوں تک ڈھانپلے تو یہ اور بھی زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔