کومل جوئیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف پاکستانی شاعرہ ہے

پیدائش[ترمیم]

کومل جوئیہ 9 نومبر 1983ء میں کبیر والا میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام شازیہ علی اور جوئیہ قبیلے سے تعلق ہے ، کومل تخلص اور قلمی نام کومل جوئیہ ہے۔

شعر و ادب[ترمیم]

انھوں نے 15 سال کی عمر میں 1998ء میں شاعری شروع کی ۔ ان کی شاعری میں ہجر و فراق اور معصومیت کم نازو انداز ، شوخی اور بے باکی زیادہ ہے۔ وہ اپنی شاعری میں ملکی اور معاشرتی و سماجی مسائل کو بھی موضوع سخن بناتی ہیں ۔ ان کی شاعری نوجوان نسل میں زیادہ مقبول ہے ۔

تصانیف[ترمیم]

کومل کا پہلا شعری مجموعہ " ایسا لگتا ہے تجھ کو کھو دوں گی" 2013ء میں شائع ہو چکا ہے جبکہ ان کا دوسرا شعری مجموعہ "ہاتھ پہ آئی دستک" بھی منظر عام پر آ چکا ہے