کیر تھرائی گبول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مختصر تاریخ[ترمیم]

مندو اور مادان، جو چچا زاد بھائی اور گبول قبیلہ سے بیان کیے جاتے ہیں، ٹکر پہاڑ میں آباد تھے۔ اُن کا آپس میں ایک رشتے پرتنازع کھڑا ہو گیا۔ لڑکی والوں کا جھکائو مندو کی طرف تھا۔ مندو طاقت میں مادان سے کم تھااِس لیے وہ جوکھیوں کے پاس گیا اور مدد طلب کی۔ مادان کو جب اِس بات کا علم ہوا تو وہ بھی جوکھیوں کے جام کے پاس جا پہنچا اور کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے تم لوگ بیچ میں نہ آئو، ورنہ میں تم پر بھی حملہ کروں گا۔ جوکھیوں نے کہا کہ ہم تمھاری حدود میں آ کر مندہ کی مدد نہیں کریں گے۔ بہتر ہے، تم اُس کو اپنے علاقے سے نکلنے ہی نہ دو اور اگر وہ ہماری حدود میں داخل ہو گیا تو ہم اسے پناہ دیں گے۔ دونوں نے یہ شرائط قبول کر لیں۔ رات کے وقت مندہ ہمراہ اپنے خاندان کے جوکھیوں کی حدود میں آ پہنچا، مادان کو جب اس کا علم ہوا تو وہ مندہ کے تعاقب میں گیا مگر اسے اپنی حدود میں نہ پا کر لوٹ گیا۔ مادان کی اولاد میں سے سب بلوچ، کیر تھرائی گبول مشہور ہوئے۔ جغرافیائی لحاظ سے کیر تھر جبل اور بدو جبل کے دونوں جانب آبادی گبول قبیلہ کی ہے۔ یہاں کے گبول بہت سادہ اور مہمان نواز ہیں۔ اُن کے رسم و رواج اب تک قدیم بلوچی دور والے ہیں۔ اُن کا گزران گلہ داری اور کاشت کا ری پر ہے۔ زمانے کے اِس قدر بدل جانے کے باوجود انھوں نے روایتی بلوچی لباس، رسم و رواج اور بلوچی اور سنڌي زبان کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ مرد سر پر پگڑی یا ٹوپی پہنتے ہیں، جبکہ باقی لباس شلوار قمیض ہوتا ہے۔ مرد گھنی داڑھی رکھتے ہیں۔ کیر تھر کے گبولوں میں تعلیم کا فُقدان ہے، یہاں کے گبول پاڑوں میں بہت اتفاق ہے۔ قبیلے کے سردار کو باپ کے برابر عزت حاصل ہے اور اُس کا ہر حکم تسلیم کیاجاتا ہے۔ پہلے تو مسئلہ اَپنے علاقے میں حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اگر حل نہ ہو تو پھر قبیلے کے سردار کے پاس وہ مسئلہ پیش کیا جاتا ہے۔ سردار جو فیصلہ کر دے اُس پر عمل در آمد ضروری ہو جاتا ہے۔ اپنا مسئلہ سرکار کی طرف لے جانے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔[1]

کیر تھرائی گبولوں کے پاڑے/شاخیں[ترمیم]

کیر تھرائی گبولوں میں مندرجہ ذیل تیں پاڑے مشہور ہیں:

1۔ شاھو 2۔ شنبھے 3۔ بہثی

1۔ شاہو سے شاہوانی پاڑہ

شاہوانی پاڑے میں مندرجہ ذیل پاڑے شامل ہیں:

1۔ حمزانی(پگ دار) 2۔ حاجوانی 3۔ مالوانی 4۔ گنہورانی 5۔ حسوعا نی 6۔ بجارانی 7۔ نورنگانی 8۔ چھالاکانی 9۔ مندھرا (سراجانی) 10۔ کرارانی 11۔ آکھوانی 12۔ جونگلانی 14۔ جنگوانی 14۔ ھیزوانی 15۔ گوریزغ (گوریزی)

2۔ شنبھے سے شنبھانی پاڑا۔

شنبھانی پاڑے میں مندرجہ ذیل پاڑے شامل ہیں:

1۔ ولیانی 2۔ جلالانی3۔ حسنانی 4۔ بلندانی 5۔۔ سہتانی

3۔ بہثی سے بہثیانی پاڑا۔

بہثیانی پاڑے میں مندرجہ ذیل پاڑے شامل ہیں:

1۔ دیرکھانی(پگ دار) 2۔ لالہانی 3۔ جنگوانی 4۔ چھلگری 5۔ احمدانی 6۔ بابلانی 7۔ قیصرانی 8۔ بنگلانی 9۔ جاڑوآنی 10۔ باغلانی 11۔ آلوانی 12۔ دلانی 13۔ آزادانی

گڈاپ اور کوہستان والے پاڑے دراصل کیر تھرائی گبول ہیں جو بلوچی زُبان بولتے ہیں۔ کلمتی گبولوں کا لباس اور رسم و رواج بلوچی جبکہ اُن کی بولی سندھی ہے ۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. گبول قبیلہ کا تاریخی جائزہ (2011) محقق: عبد الحمید گبول
  2. کیر تھرائی گبول صفحہ 113 ناشر: ادارہ تحقیق و تاریخ علی پور

دیگر ماخذ[ترمیم]

  • اقوام سندھ از: کامران اعظم سوہدروی ناشر: تخلیقات، 6- بیگم روڈ، مزنگ،لاہور۔
  • تذکرہ بلوچان سندھ از: کامران اعظم سوہدروی ناشر: تخلیقات، 6- بیگم روڈ، مزنگ،لاہور۔

بیرونی روابط[ترمیم]