مندرجات کا رخ کریں

کیلے کا کیچپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیلے کا  کیچپ ( کیلے کی چٹنی) فلپائن میں استعمال کیے جانے والا بہت مشہور و معروف کیچپ ہے جسے بچے اور بڑے دونوں یکساں پسند کرتے ہیں۔

یہ کیلے کے گودے ،چینی ، سرکہ اور مصالحوں سے بنایا جاتا ہے۔ اس کا قدرتی رنگ زردی مائل بھورا ہوتا ہے لیکن یہ اکثر ٹماٹر کیچپ سے ملتے جلتے سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔

اس میں  مصنوعی سرخ رنگ کی آمیزش کی جاتی ہے۔کیلے کا  کیچپ پہلی بار فلپائن میں دوسری جنگ عظیم کے  دوران ٹماٹروں کی کمی اور کیلے کی  زیادہ پیداوار کی وجہ سے تیار کیا گیا تھا [1] [2]۔

ذائقہ اور استعمال[ترمیم]

فلپائنی گھرانوں میں  یہ  کیچپ کئی طرح کے پکوان کے ساتھ  استعمال  کیا جاتا ہے۔آملیٹ (ٹورٹا) ، ہیم برگر ، فرانسیسی فرائز ، مچھلی ، چارکول سے بنے ہوئے سور کا گوشت بار بی کیو  ، تلی ہوئی چکن اور دیگر گوشت کے پکوان کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔

یہ ان ممالک اور علاقوں میں برآمد کیا جاتا ہے جہاں کافی فلپائنی آبادی موجود ہو جیسے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا ، اسپین ، کینیڈا ، برطانیہ ، سعودی عرب ، کویت ، ہانگ کانگ ، فرانس ، سوئٹزرلینڈ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات  ۔

تاریخ[ترمیم]

فلپینی فوڈ ٹیکنالوجسٹ ماریا وائی اوروسا (1893–1945) کو کیلے کے کیچپ کو ایجاد کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔[3] [4] [5]

کیلے کا کیچپ  بڑے پیمانے پر دوسری جنگ عظیم کے دوران ٹماٹر کی کمی اور کیلوں کی وافرمقدار اور پیداوار کی وجہ سے تیار کیا گیا۔پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر تجارتی سطح پر فرانسسکو سینئر کے ذریعہ تیار کیا گیا [6]  جس نے مافران کے نام سے برانڈ قائم کیا [7]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Food from The Philippines: Banana Ketchup"۔ The Longest Way Home۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2012 
  2. Ricardo Jose (1998)۔ KASAYSAYAN The Story of The Filipino People۔ Philippines: Asia Publishing Company Limited۔ ISBN 962-258-230-3 
  3. National Historical Institute of the Philippines: MARIA Y. OROSA (1893–1945). Pioneering Food Technologist and Inventor آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nhi.gov.ph (Error: unknown archive URL)
  4. Leonor Goguingco: "Maria Y. Orosa: In peace and war". Manila Bulletin, 2005. Online at the انٹرنیٹ آرکائیو
  5. Alejandro R. Roces۔ "Maria Ylagan Orosa"۔ PhilStar۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  6. Emmaline Soken-Huberty (2019-12-05)۔ "Taste of the Philippines: The Banana Ketchup Story"۔ Gildshire (بزبان انگریزی)۔ 26 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2020 
  7. Buhay Batangas۔ "Maria Orosa: the Taal-Born Scientist credited with the Invention of the Banana Ketchup"۔ Buhay Batangas (بزبان انگریزی)۔ 26 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2020