گوادر سی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ

متناسقات: 25°06′37″N 62°19′59″E / 25.11028°N 62.33306°E / 25.11028; 62.33306
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گوادر سی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ
ملکپاکستان
مقامگوادر
حیثیتآپریشنل
لاگت تعمیر2 ارب روپے

گوادر سی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ گوادر ، پاکستان میں ڈی سیلینیشن کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ یہ پلانٹ چینی حکومت کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا اور اسے گوادر کے رہائشیوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح 30 جون 2023ء کو کیا گیا تھا [1] [2]

صلاحیت اور فنکشن[ترمیم]

یہ پلانٹ روزانہ 1.2 ملین گیلن سمندری پانی کو ٹریٹ کر سکتا ہے۔ [2] [3] گوادر شہر میں پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہونے کی امید ہے۔ [4] پلانٹ کام کر رہا ہے اور روزانہ 5,000 ٹن پینے کا پانی فراہم کرتا ہے۔ [5]

تعمیر و ترقی[ترمیم]

ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر گوادر پورٹ اتھارٹی اور چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی کے اشتراک سے مکمل کی گئی۔ [6] 15 نومبر 2022ء تک تقریباً 30 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا تھا۔ کام کی رفتار اپریل 2023ء سے پہلے مکمل ہونے کی امید تھی [3] اس منصوبے کی لاگت 2 ارب روپے تھی جسے چینی حکومت نے فراہم کیا تھا۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Desalination plant in Gwadar to be inaugurated on June 30 | Pakistan Today"۔ 05 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2023 
  2. ^ ا ب "Desalination plant in Gwadar to be inaugurated on June 30"۔ The Nation۔ June 5, 2023۔ September 22, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 27, 2023 
  3. ^ ا ب "30% work of water desalination plant completed in Gwadar"۔ November 15, 2022۔ December 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 27, 2023 
  4. "More opportunities to be created for development of Gwadar: PM Kakar"۔ www.radio.gov.pk۔ 27 دسمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2023 
  5. "China-donated seawater desalination plant to resolve water shortage in Pakistan's Gwadar: PM-Xinhua"۔ 27 دسمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2023 
  6. "30 % Work Of Water Desalination Plant Completed In Gwadar: Dawood Baloch"۔ UrduPoint۔ 27 دسمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2023