Minimum spanning tree
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
مُخطط |
graph |
ریاضی کی شاخ نظریۂ مخطط میں وزن شدہ مُخطط کا ایسا مدیدی درخت جس کا وزن کم سے کم ہو، کو صغیر مدیدی درخت کہا جاتا ہے۔ اس کو صغیر وصیلہ بھی کہا جاتا ہے۔ فرض کرو کہ ہمیں مختلف علاقوں میں قائم برقی بجلی گھروں کو تاریں بچھا کر ملانا ہے۔ یہ بجلی گھر مخطط کے اقمات ہوں گے۔ دو بجلی گھروں کو ملانے کا خرچ ان اقمات کے درمیان کنارے کا وزن ہے۔ کچھ علاقوں کو ملانا جغرافیائی یا سیاسی اعتبار سے مہنگا یا ناممکن ہو سکتا ہے۔ اس کا سستہ تریں حل مطلوب ہے جو کہ "صغیر وصیلہ" ہے۔
لالچی الخوارزم [ترمیم]
کسی مخطط کا صغیر مدیدی درخت نکالنے کا مشہور الخوارزم کرُسکال (Kruskal) نے پیش کیا جو کہ ایک لالچی الخوارزم ہے۔ اسے لالچی اس لیے کہتے ہیں کیونکہ یہ ہر مرحلہ پر کم ترین خرچہ والی صورت کا انتخاب کرتا ہے، بغیر دیکھے کہ اس کا دوسری جگہوں پر کیا اثر ہو گا۔ ہر مرحلہ پر کم از کم وزن والے کنارے کا انتخاب کیا جاتا ہے بشرطیکہ اس انتخاب سے اب تک بننے والے درخت میں دورہ نہ بنتا ہو۔ اس الخوارزم کو ہم مثال کے ذریعہ واضح کرتے ہیں:
اور دیکھو [ترمیم]
بیرونی روابط [ترمیم]
E=mc2 اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات