اسراء جابیس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسراء جابیس
معلومات شخصیت
پیدائش 22 جولا‎ئی 1986ء (38 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یروشلم   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستِ فلسطین   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اسراء جابیس (پیدائش 22 جولائی 1986) ایک فلسطینی خاتون ہے جو 2015 سے اسرائیلی جیل میں قید ہے۔

گاڑی کا حادثہ[ترمیم]

11 اکتوبر 2015 کو جابیس یروشلم جا رہی تھی جب اس کی گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کیوجہ سے اسرائیلی فوجی چوکی سے 500 میٹر دور آگ لگی۔ جب وہ گاڑی سے باہر نکلی تو اس کا جسم آگ کی لپیٹ میں تھا۔ کار میں آگ لگنے سے ایک اسرائیلی پولیس افسر زخمی بھی ہوا۔ اسرائیلی حکام نے جابیس پر دہشت گردی کی سازش کا الزام عائد کیا ہے ، جس کی وہ تردید کرتی ہیں۔ آگ سے اس کے چہرے اور ہاتھوں سمیت اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ متاثر ہوا۔ ایک سال بعد ، جابیس کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ [1] [2]

بیٹے سے ملاقات[ترمیم]

اس کا بیٹا معتصم جابیس ، 11سال ، اس کی خالہ مونا جابیس اس کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ معتصم اپنے قومی شناختی نمبر کے مسئلے کی وجہ سے اسرائیل کی شمالی ہشارون جیل میں باقاعدہ وقفوں سے اپنی والدہ سے ملنے سے قاصر ہے۔ ریڈ کراس کی جانب سے کئی کوششوں کے بعد ماں اور بیٹے کے درمیان ڈیڑھ سال بعد ا ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بیٹے نے حادثے کے بعد پہلی بار اس کا مکمل چہرہ دیکھا۔ یہ ایک خاص دورہ تھا جہاں جیل کے گارڈ نے ماں اور بیٹے کو ایک دوسرے سے گلے ملنے کی اجازت دی۔ کیونکہ اسرائیلی جیلوں میں ، قیدیوں اور زائرین کے درمیان ملاقاتیں عام طور پر فون کے ذریعے شیشے کی دیوار سے ہوتی ہیں۔ [1]

طبی علاج سے غفلت[ترمیم]

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ، جابیس کو جیل میں طبی غفلت کا سامنا ہے جس سے اس کے زخموں کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ [3]

مقبول ثقافت میں[ترمیم]

جابیس کی کہانی 2019 میں ایک دستاویزی فلم ایڈووکیٹ میں پیش کی گئی تھی۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

 

  1. ^ ا ب "Burnt, imprisoned mother languishes in Israeli jails as son grows up" 
  2. "Severely injured Palestinian mother Israa Jaabis sentenced to 11 years in Israeli prison"۔ 8 November 2016 
  3. "Palestinian woman with severe burns faces medical neglect in Israel jail"۔ 29 June 2018 
  4. "Israeli biopic about lawyer who represents Palestinians shortlisted for Oscars"